کمشنر سرگودہاکا یوم عاشورہ کے پر امن انعقاد پر ڈویژنل و ضلعی انتظامیہ کو خراج تحسین

بدھ 11 ستمبر 2019 16:40

سرگودھا (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 11 ستمبر2019ء) کمشنر سرگودہا ظفر اقبال شیخ نے یوم عاشورہ کے پر امن انعقاد پر چاروں اضلاع کے ڈپٹی کمشنرز اور ڈی پی اوز سمیت دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں کی کارکردگی کو سراہا ہے۔ انہوںنے ریسکیو 1122، محکمہ صحت، سول ڈیفنس کے رضا کاروں اور بلدیاتی اداروں کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے کہا کہ ڈویژن بھر میں تمام اداروں کے باہمی روابط ،انتھک محنت اور مضبوط منصوبہ بندی کے باعث عاشورہ محرم پر امن طور پر اختتام پذیر ہوا اور اس دوران کوئی ناخوشگوار واقعہ پیش نہیں آیا، جس پر ڈویژنل و ضلعی انتظامیہ مبارکباد کی مستحق ہے۔

کمشنر نے میونسپل کارپوریشن سرگودہا سمیت تمام اضلاع کے بلدیاتی اداروںکی طرف سے مجالس اور عزاداری جلوسوں کے راستوںپر صحت و صفائی کے بہترین انتظامات پر افسران سمیت تمام ملازمین کو خراج تحسین پیش کیا۔

(جاری ہے)

انہوںنے کہا قانون نافذ کرنے والے اداروں کی بہترین منصوبہ بندی کی وجہ سے ملک دشمن عناصر ناکام رہے ہیں۔ انہوںنے ڈویژنل، ضلعی اور تحصیل امن کمیٹیوں کے ممبران کو بھی منبر و محراب سے امن و آشتی کا پیغام عام کرنے پر خراج تحسین پیش کیا۔

انہوںنے کہا کہ علماء کرام نے عاشورہ محرم کے دوران جس یکجہتی اور اتفاق کا مظاہر کیا اسے آئندہ بھی برقرار رکھا جائے۔ کمشنر نے عاشورہ محرم کے دوران مثبت رپورٹنگ کرنے پر الیکٹرانک اورپرنٹ میڈیا کے نمائندوں کا بھی شکریہ ادا کیا۔ قبل ازیںیوم عاشورہ کے موقع پر کمشنر ظفر اقبال شیخ اور ریجنل پو لیس آفیسر افضال احمد کو ثر کے ہمراہ گزشتہ روز اندرون شہر میں نکالے گئے عاشورہ کے مرکزی جلوسوں کا موقع پر جا کر سکیورٹی کا جائزہ لیا ۔

انہوںنے عزاداروں کو ریسکیو 1122اور محکمہ صحت کی طرف سے فراہم کی جانے والی طبی سہولتوں کا بھی جائزہ لیا اور اطمینان کا اظہار کیا۔انہوںنے ڈویژن کے چاروں اضلاع میں عاشورہ کے جلوسوں اور مجالس کی سکیورٹی اور مانیٹرنگ کے لیے اپنے دفتر میں بنائے گئے ڈویژنل کنٹرول روم کا بھی معائنہ کیا۔ انہوںنے کنٹرول روم میں مختلف اداروں کے ملازمین کی حاضری کو چیک کرنے کے علاوہ سی سی ٹی وی کیمروں سمیت دیگر آلات کو چیک کیا۔ اس موقع پر ڈپٹی کمشنر آسیہ گل اور ایڈ یشنل ڈپٹی کمشنر بلال فیروز بھی ان کے ہمراہ تھے۔

سرگودھا میں شائع ہونے والی مزید خبریں