کمشنرسرگودہاکا ڈی پی ایس سکول وکالج کادورہ، درسگاہ میں جاری تعمیراتی کام کا جائزہ

بدھ 11 ستمبر 2019 16:40

سرگودھا (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 11 ستمبر2019ء) کمشنر سرگودہا ظفر اقبال شیخ نے ڈویژنل پبلک سکول وکالج کے نئے زیر تعمیر بلاک کا معائنہ کیا ۔ انہوں نے کام کی کوالٹی کو چیک کیا اور محکمہ بلڈنگ کو تعمیراتی کام مقررہ مدت میں مکمل کرنے کی ہدایت کی۔ اس موقع پر کمشنر کو بتایا گیاکہ ڈی پی ایس میں کالجز طلباء کے لیے الگ بلاک بنایا جارہاہے جس میں کلاس روم، کیفے ٹیریا، کانفرنس ہال سمیت دیگر سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے گا ۔

(جاری ہے)

کالج اور سکول طلباء کے لیے الگ الگ گراؤنڈ بھی بنائے جارہے ہیں، اس طرح پرنسپل کی رہائش گاہ کی تزئین وآرائش بھی کی جارہی ہے ۔ پہلے مرحلے میں تعمیر اتی کام کے لیے 50 لاکھ روپے کا بجٹ مختص کیاگیاہے ۔ انہیں مزید بتایا گیا کہ طلبہ کے لیے نئی ایل سی ڈیز او رکمپیوٹرز بھی خریدے جارہے ہیں جبکہ نئے اساتذہ کی بھرتی کے لیے بھی اقداما ت کیے جا رہے ہیں ۔ کمشنر ظفر اقبال نے کہاکہ طلبہ کو معیاری تعلیم کی فراہمی کے لیے تمام دستیاب وسائل کو استعمال میں لایا جارہاہے ۔اس موقع پر ایڈیشنل کمشنر شہباز حسین نقوی، ڈپٹی ڈائریکٹر ٹیکنیکل رانا شاہد، پرنسپل پروفیسر عبدالعزیز کے علاوہ محکمہ بلڈنگ کے افسران بھی موجو د تھے ۔

متعلقہ عنوان :

سرگودھا میں شائع ہونے والی مزید خبریں