ایمرجنسی سروس ریسکیو1122 نے 10محرم الحرام کے موقع پر 325افراد کو طبی امداد فراہم کی

بدھ 11 ستمبر 2019 16:41

ایمرجنسی سروس ریسکیو1122 نے 10محرم الحرام کے موقع پر 325افراد کو طبی امداد فراہم کی
سرگودھا (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 11 ستمبر2019ء) پنجاب ایمرجنسی سروس ریسکیو1122 سرگودھا نے 10محرم الحرام پر 325افراد کو طبی امداد فراہم کی ۔

(جاری ہے)

ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر مظہر شاہ نے رپورٹ جاری کرتے ہوئے کہا کہ مجموعی طور پر 325عزادار زنجیر زنی کے دوران زخمی ہوئے جن میں 297افراد کو موقع پر ابتدائی طبی امداد فراہم کی گئی اور 28شدید زخمی افراد کو ابتدائی طبی امداد دے کر ہسپتال منتقل کیا گیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ تمام افسران اور ریسکیوئرز نے جس لگن اور محنت سے اپنی ڈیوٹی سرانجام دی ہے وہ قابل تعریف ہے ۔

متعلقہ عنوان :

سرگودھا میں شائع ہونے والی مزید خبریں