مسلم لیگ (ن)اورپیپلز پارٹی قصہ پارینہ بن چکی ہیں، انصر اقبال ہرل

پیر ستمبر 14:04

سرگودھا (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 ستمبر2019ء) پاکستان تحریک انصاف کے رہنماانصر اقبال ہرل نے کہا ہے کہ موجودہ حکومت اپنی آئینی مدت پوری کرے گی، ن لیگ‘ پیپلز پارٹی‘ بدترین کرپشن پر قصہ پارینہ بن چکی ہیں،پاکستان کے عوام نے مذکورہ دونوں جماعتوں کومسترد کردیا ہے ۔انصر اقبال ہرل نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ کرنٹ اکائونٹ خسارہ کم ہورہا ہے جبکہ ڈالر کی قیمت میں بھی ہر گزرتے دن کے ساتھ کمی ہورہی ہے انشاء اللہ آنے والے دنوں میں مزید بہتری آئے گی۔

انہوں نے کہا کہ مسئلہ کشمیر پر جس طرح پی ٹی آئی کی حکومت نے دنیا بھر میں کشمیریوں کے موقف کو اجاگر کیا ہے یہ پہلی بار ہوا ہے کہ 50 سال بعد اقوام متحدہ میں بھی کشمیر کے مسئلہ پر آواز اٹھائی گئی ۔وہ وقت دور نہیں جب مقبوضہ کشمیر آزاد ہو گا۔

سرگودھا شہر میں شائع ہونے والی مزید خبریں:

Your Thoughts and Comments