ڈویژنل ڈویلپمنٹ ورکنگ پارٹی نے ضلع میانوالی میں چار نئی سکیموں کی منظوری دیدی

جمعہ 20 ستمبر 2019 23:04

سرگودھا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 20 ستمبر2019ء) ڈویژنل ڈویلپمنٹ ورکنگ پارٹی نے ضلع میانوالی میں روڈ سیکٹر کی چودہ کلو میٹرکی چار نئی سکیموں کی منظوری دے دی ہے ان سکیموں کا تخمینہ 33کروڑ 63لاکھ روپے لگایا گیاہے ۔ پارٹی کااجلاس کمشنر سرگودہا ظفر اقبال شیخ کی صدارت منعقد ہوا ۔ اجلاس میں ایس ای ہائی وے انصر محمود ‘ ایس ای بلڈنگ سہیل اکرم ‘ ایس ای محکمہ انہار چوہدری اعجاز احمد ‘ ڈائریکٹر ڈویلپمنٹ قدیر احمد کے علاوہ ڈپٹی کمشنر میانوالی ڈاکٹر ناصر محمود بشیر نے شرکت کی۔

اجلاس کو بتایاگیاکہ میانوالی میں سلطان خیل سے وانڈا بھکھی خیل براستہ ادھیراں والا تین کلو میٹر سڑک پر پانچ کروڑ 68لاکھ روپے خرچ کئے جائیں گے ۔الف خیل سے چابڑی براستہ محبت خیل ساڑھے چار کلو میٹر سڑک کی تعمیر پر 14کروڑ 59 لاکھ روپے ‘ سکندرا روڈ 10کلو میٹر سے لڈا بانگی خیل 2.5 کلو میٹر سڑک کی تعمیر پر چھ کروڑ 82لاکھ روپے ‘ مین احمد خان والا روڈ سے براستہ شہانی موڑ سے ڈیرا مطیع اللہ خان چار کلو میٹر سڑک کی تعمیر پر چھ کروڑ 53لاکھ روپے خرچ کئے جائیںگے ۔

(جاری ہے)

اجلاس میں ضلع میانوالی میں دو ارب 65کروڑ 47لاکھ روپے تخمینہ کی 155کلو میٹر سڑکوں کی تعمیر ومرمت کی 23سکیمیں بھی منظوری کیلئے پیش کی گئیں جس پر کمشنر ظفر اقبال شیخ نے تمام سکیموں کا موقع پر جاکر خود معائنہ کرنے کے بعد اگلے اجلاس تک منظوری کیلئے ملتوی کر دی۔ انہوں نے متعلقہ محکموں کو ہدایت کی کہ وہ تعمیر ومرمت کی نشاندہی کی گئی تمام سڑکوں کی سکیموں کی دستاویزات اور تصویری ثبوت فراہم کریں نیز ہر تحصیل میں تعمیر ومرمت ہونے والی سڑکوں کے اخراجات کی تفصیلات بھی فراہم کی جائیں تاکہ متعلقہ افسران کی طرف سے مشاہدہ کے بعد ان سکیموں کی اگلے اجلاس میں منظوری دی جاسکے ۔

متعلقہ عنوان :

سرگودھا میں شائع ہونے والی مزید خبریں