سرگودھا،ہلال ِاحمرکی ایگزیکٹو کمیٹی نے ادارے کے ترمیمی بجٹ 2019ء کی منظوری دے دی

ہفتہ ستمبر 17:46

سرگودھا۔21ستمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 ستمبر2019ء) ہلال احمرکی ایگزیکٹو کمیٹی نے ادارے کے ترمیمی بجٹ 2019کی منظوری دے دی ہے۔ جس کے مطابق آمدن کا تخمینہ دس کروڑ روپے سے زائد لگایاگیاہے جبکہ اخراجات کی مد میں گیارہ کروڑروپے سے زائد مختص کئے گئے ہیں ۔ایگزیکٹو کمیٹی کااجلاس ڈپٹی کمشنر سرگودہا آسیہ گل کی زیر صدار ت ہلال احمر کے کمیٹی روم میں منعقد ہوا جس میں اعزازی سیکرٹری وسابق ایم پی اے ڈاکٹر نادیہ عزیز ‘ ممبران مختار مرزا ‘ ملک خضرحیات اعوان شالیمار گروپ آف کمپنیز ‘ شاکر نوید ‘ اعجاز اقبال ایڈووکیٹ ودیگر نے شرکت کی ۔

اجلاس میں ڈپٹی کمشنر کو بتایا گیا کہ ہلال احمر سلانوالی روڈ کی خالی کمرشل اراضی پر فوڈ سٹریٹ طرز پر دکانیں بنانے کی تجویز زیر غو رہے جبکہ عید گاہ ڈسپنسری کو ختم کر کے اس کی جگہ پر تین منزلہ ہسپتال بنایا جارہاہے جس کیلئے ابتدائی طور پر 85لاکھ مختص کئے گئے ہیں ۔

(جاری ہے)

ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ ہلال احمر کی آمدن میں اضافہ کیلئے ٹکٹ کا دوبارہ اجراء کیا جائے ۔

انہوں نے کہاکہ ہلال احمر بہترین اور معیاری خدمات فراہم کر رہاہے اور غریب ونادارمریضوں کیلئے کسی نعمت عظمیٰ سے کم نہیں ۔انہوںنے کہاکہ یہ واحد ادارہ ہے جو کسی سے فنڈز یا امداد حاصل نہیں کر رہا جبکہ یہ اپنے وسائل پیدا کرتاہے اور مخیر حضرات کی نگرانی میں شفاف طو رپر اخراجات کر تاہے ۔اجلاس میں سیکرٹری ڈاکٹر نادیہ عزیز نے بتایا کہ ہسپتال میں تھیلیسمیا مریضوں کے لئے علیحدہ وارڈ ہے جہاں بچوں کو خون کی تبدیلی کی سہولت فراہم کی جارہی ہے جبکہ یورالوجی وارڈ میں گردوں کے مریضو ں کو ڈائیلاسز کی سہولت انتہائی کم خرچ پر دستیاب ہے ۔

انہوں نے کہاکہ سفید پوش لوگوں کیلئے علیحدہ کمرے بھی تعمیر کئے گئے ہیں جہاں پر انہیں صحت کی معیاری سہولت نجی ہسپتالوں کی نسبت کم خرچ پر فراہم کی جارہی ہیں ۔انہوں نے بتایاکہ ہلال احمر کا ایک یونٹ تحصیل بھیرہ میں کام کر رہاہے جبکہ لکسیاں میں ٹراما سنٹر بنانے کی تجویز زیر غو رہے ۔ انہوں نے کہا کہ ڈائیلا سز یونٹ کیلئے چار نئی مشینیں خریدی گئی ہیں جن کاباقاعدہ افتتاح کروایا جائیگا ۔

انہوں نے بتایاکہ یورالوجی یونٹ میں دس پرائیویٹ کمرے بھی بنائے جائیں گے ۔ اجلاس میں ڈاکٹرز اور دیگر سٹاف کے اعزازیوں میں بھی اضافہ کی منظوری دی گئی ۔ قبل ازیں ڈپٹی کمشنر نے تھیلیسیما ‘ یورالوجی ‘ گائنی ‘ زچہ بچہ اور دیگر وارڈ کا دورہ کیا او روہاں فراہم کی جانے والی طبی سہولیات پر اطمینان کا اظہار کیا۔

متعلقہ عنوان :

سرگودھا شہر میں شائع ہونے والی مزید خبریں:

Your Thoughts and Comments