سرگودھا ،مسلح افراد نے سابقہ رنجش پر اندھادھندفائرنگ کرکے مخالف کو شدید زخمی کر دیا

اتوار 13 اکتوبر 2019 15:40

سرگودھا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 اکتوبر2019ء) سرگودھا بھلوال روڈ کے گاؤں لک موٹر میں مسلح افراد نے سابقہ رنجش پر اندھادھندفائرنگ کرکے مخالف کو شدید زخمی کر دیا اور فرار ہو گے۔واقعہ کے زخمی کو تشویشناک حالت میں ہسپتال منتقل کر کے پولیس نے تفتیش شروع کر دی ۔

(جاری ہے)

زرائع کے مطابق علاقہ کا آفسر خان کہیں جا رہا تھا کہ مسلح افراد اظہر وغیرہ نے اندھادھند فائرنگ شروع کردی جس کے باعث آفسر خان کو چار فائر لگے جسے انتہائی تشویشناک حالت میں ڈی ایچ کیو ہسپتال سرگودھا منتقل کر دیا گیا۔فریقین میں سابقہ رنجش چلی آرہی تھی۔پولیس تھانہ جھال چکیاں نے جائے واردات کا معائنہ کیا اور مصروف تفتیش ہے۔

متعلقہ عنوان :

سرگودھا میں شائع ہونے والی مزید خبریں