لانگ مارچ ملکی مفاد میں نہیں ہے، سلیم نواز ملک

پیر 14 اکتوبر 2019 14:18

سرگودھا ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 اکتوبر2019ء) قومی امن کمیٹی برائے بین المذاہب ہم آہنگی ملک میں قیام ِامن اور وطن ِعزیز کیلئے ہر سطح پر اقدام کررہی ہے ۔ملک بین الاقوامی تناظر میں کسی بھی قسم کی فرقہ واریت یا جلسے‘ جلوسوں کا متحمل نہیں ہوسکتا ،ہمیں آپس میں ملکر قیام امن کیلئے جدوجہد کرنا ہوگی۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار قومی امن کمیٹی برائے بین المذاہب ہم آہنگی کے ضلعی چیئرمین سلیم نواز ملک نے اپنے ایک بیان میں کیا ۔

انہوں نے کہا کہ بھارت نے جس طرح خطے کا امن خطرے میں ڈال رکھا ہے اور دونوں ایٹمی قوتیں آمنے سامنے ہیں ان حالات میں کسی قسم کا لانگ مارچ یا دھرنا ملکی مفاد میں نہیں ہے۔انہوںنے کہاکہ ہم سب کو ملکی مفاد کیلئے کام کرنا ہوگا تاکہ پاکستان حقیقی معنوں میں ترقی کی راہ پر گامزن ہوسکے سلیم نواز ملک نے کہا کہ اس وقت ہم سب کو محبت‘ اتحاد‘ بھائی چارے کی فضاء کو فروغ دینا ہوگا۔

سرگودھا میں شائع ہونے والی مزید خبریں