موثر گشت کی بدولت ہی شاہرات کو ہر قسم کے جرائم سے محفوظ بنایا جا سکتا ہے‘ایس پی پٹرولنگ

منگل 15 اکتوبر 2019 12:27

سرگودھا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 اکتوبر2019ء) موثر گشت کی بدولت ہی شاہرات کو ہر قسم کے جرائم سے محفوظ بنایا جا سکتا ہے، پٹرولنگ پولیس کا اولین مقصد سفر کو محفوظ بنانا اور مسافروں کو بخیریت ان کی منزل مقصود پر پہنچانا ہے،ایس پی پٹرولنگ پولیس سرگودہا ریجن حسن جمیل حیدر نے اجلاس میں کہا کہ پٹرولنگ پوسٹوں کی سکیورٹی پر خصوصی توجہ دی جائے اور تمام جوانوں کو تمام ڈیوٹی الرٹ ہو کر سرانجام دینے کا پابند کیا جائے تاکہ مسافروں میں احساس تحفظ اجاگر ہو اور پٹرولنگ پولیس اپنے مقصد میں کامیابی حاصل کر سکے، میٹنگ کے دوران ڈی ایس پی حضرات اور انچارجز نے سکیورٹی اور ڈیوٹی شیڈول کے بارے میں بھی اپنی تجاویز اور آرائ پیش کیں۔

متعلقہ عنوان :

سرگودھا میں شائع ہونے والی مزید خبریں