کلین اینڈ گرین پاکستان پروگرام کو کامیاب بنانے کیلئے ہر پاکستانی کو اپنا کردار ادا کرنا ہوگا

منگل 15 اکتوبر 2019 15:28

سرگودھا (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 اکتوبر2019ء) ہم سب کو اپنے ملک پاکستان کی خاطر بہت کچھ کرنا ہوگا کیونکہ یہ ملک ہمیں بہت زیادہ قربانیوں کے بعد حاصل ہوا ہے وزیر اعظم پاکستان عمران خان کے پروگرام کلین اینڈ گرین پاکستان کو کامیاب بنانے کیلئے ہر پاکستانی کو اپنا کردار ادا کرنا ہوگا وطن عزیز کو صاف ستھرا اور سر سبز بنانے کیلئے حکومتی کوششوں میں ہر محب وطن کو اپنا حصہ ڈالنا ہوگا۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار پاکستان تحریک انصاف کے رہنماانصراقبال ہرل نے اے پی پی سے گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ زیادہ سے زیادہ درخت لگا کر جہاں ماحول کی آلودگی کو ختم کرنے میں مدد ملے گی وہاں پر درختوں سے عوام کو بہت سے فوائد حاصل ہونگے مزیدبراںتجاوزات کو پاک کرنے سے لوگوں کیلئے آسانیاں پیدا ہونگی ۔انہوں نے کہا کہ درخت لگانا صدقہ جاریہ بھی ہے کیونکہ درختوں سے آلودگی ختم اور ماحول کو صاف ستھرا بنانے میں مدد ملے گی ہم سب کو چاہیئے کہ ہم اپنے وطن عزیز کی خاطر ایک ایک درخت ضرور لگائیں تاکہ ملک سے ماحولیاتی آلودگی کا خاتمہ یقینی بنایا جاسکے۔

سرگودھا میں شائع ہونے والی مزید خبریں