وزیر ریلوے شیخ رشید 18اکتوبر کو سرگودھا سے کراچی کیلئے ٹرین کا افتتاح کر ینگے

منگل 15 اکتوبر 2019 15:45

سرگودھا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 اکتوبر2019ء) وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید 18اکتوبر کو سرگودھا سے کراچی کیلئے ٹرین کا افتتاح کر ینگے۔تفصیلات کے مطابق سرگودھا سے 18 اکتوبر کو کراچی کیلئے ایک ٹرین کا آغاز کیا جا رہا ہے جس کا افتتاح وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید کریں گے۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق سرگودھا سے کراچی کے لئے 18 اکتوبر سے نئی ٹرین یا سپر ایکسپریس کو بحال کیا جارہا ہے۔جس کے اجراء کیلئے وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید 18 اکتوبر بروز جمعہ سرگودھا آئیں گے۔جو سرگودھا ریلوے اسٹیشن پر سرگودھا سے کراچی ٹرین کا افتتاح کریں گے اور سرگودھا ریلوے اسٹیشن کا معائنہ بھی کریں گے جن کی متوقع آمد کے سلسلہ میں انتظامات کئے جا رہے ہیں۔

متعلقہ عنوان :

سرگودھا میں شائع ہونے والی مزید خبریں