ہسپتالوں میں ادویات کی موجودگی یقینی بنائی جائے ، آسیہ گل

بدھ 16 اکتوبر 2019 15:04

سرگودھا (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 اکتوبر2019ء) ڈپٹی کمشنر آسیہ گل نے کہا کہ محکمہ صحت شہریوں کو علاج و معالجہ کی سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنائے۔ اس لیے ادارہ کے ہر شعبہ کو عوامی خدمت کا جذبہ کے تحت دکھی انسانیت کی خدمت کرنی چاہیے۔ وہ ڈی سی آفس میں محکمہ صحت کے افسران کو ہدایت دے رہے تھے۔ اس موقع پرچیف ایگزیکیٹو آفیسر صحت ڈاکٹر مظفر احمد ، ڈی ایچ اوڈاکٹر امجد ، سمیت محکمہ صحت کے افسراان موجود تھے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ تمام چھوٹے بڑے ہسپتالوں میں ادویات کی ہر وقت موجودگی کو یقینی بنانا متعلقہ ہسپتال کے انچارج کی ذمہ داری ہے۔ اور انتظامی افسران ہسپتالوں میں ادویات سمیت تما م ضروری آلات کی موجودگی کو یقینی بنائیں۔ انہوں نے کہا کہ ہسپتالوں کی صفائی اہم ترین معاملہ ہے اس پر بھرپور توجہ دی جائے۔انہوں نے کہا کہ وہ دودھ دہی سمیت دیگر اشیاء میں ملاوٹ کرنیوالے افراد پر کڑی نظر رکھیں اور ان کے نمونہ جات حاصل کرکے لیبارٹریوں کو بجھوائے جائیں۔

متعلقہ عنوان :

سرگودھا میں شائع ہونے والی مزید خبریں