پاکستان تحریک انصاف کی حکومت عوام کو تمام بنیادی سہولیات فراہم کریگی، منیب سلطان

بدھ 16 اکتوبر 2019 15:06

سرگودھا ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 اکتوبر2019ء) وزیر اعظم عمران خان کے دورہ چین سے ملکی معیشت پر اچھے اثرات مرتب ہونگے کیونکہ وزیراعظم عمران خان اور انکی ٹیم ملک کو ایشیئن ٹائیگر بنانے کیلئے اقدامات کررہے ہیں وہ وقت دور نہیں ہے جب پاکستان ترقی یافتہ ممالک کی صف میں کھڑا ہوگا۔ ان خیالات کا اظہار پاکستان تحریک انصاف کے رہنما رکن صوبائی اسمبلی منیب سلطان چیمہ نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ حکومت کو جتنے بھی سخت فیصلے کرنے پڑ رہے ہیں یہ سابقہ حکومتوں کی ناقص پالیسیوں کے باعث ہے جنہوں نے ملکی معیشت کو دونوں ہاتھوں سے لوٹا اور عوام پر مہنگائی کے بم برسائے انشاء اللہ تمام مسائل پر جلدقابو پالیا جائیگا اور عوام ریلیف محسوس کرسکیں گے ۔انہوں نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف عوام کو تمام بنیادی سہولیات فراہم کریگی جس میں اولین ترجیح پینے کا صاف پانی اور سیوریج کا ہے جس کیلئے اقدامات کئے جارہے ہیں۔

سرگودھا میں شائع ہونے والی مزید خبریں