سرگودھا ریجن کے اے ایس آئیز کو سب انسپکٹرز بنانے کا نوٹیفکیشن جاری

بدھ 16 اکتوبر 2019 16:05

سرگودھا (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 اکتوبر2019ء) ریجنل پولیس آفیسر سرگودھا ریجن محمد افضال کوثر نے سرگودھا ،خوشاب، میانوالی اور بھکر کی19 اسسٹنٹ سب انسپکٹر کو سب انسپکٹر بنانے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ۔ترقی پانے والوں میں ضلع سرگودھا کے 8 ، ضلع خوشاب کے 2 ، ضلع میانوالی کے 6 اور ضلع بھر کے 3 اے ایس آئی کو سب انسپکٹر بنایا گیا ہے ۔

یاد رہے کہ آئی جی پنجاب کے حکم پر 14 سال بعد ڈیپارٹمینٹل پروموش کمیٹی( ڈی پی سی) کا اجلاس منعقد ہوا ہے ۔

(جاری ہے)

ترقی پانے والوں میں الطاف حسین ضلع سرگودھا، جاوید اقبال ضلع میانوالی، اطہر ممتاز خان ضلع خوشاب، عطاء محمدضلع سرگودھا، دوست محمد ضلع سرگودھا، وارث علی ضلع بھکر، شفع اللہ ضلع خوشاب، عزیز اللہ ضلع بھکر، محمد راج میرضلع میانوالی، حمید اللہ ضلع میانوالی، محمد ایوب ، غلام شبیر ضلع سرگودھا، محمد ریاض ضلع سرگودھا، اسلم پرویزضلع سرگودھا، رحمت اللہ ضلع میانوالی، محمد فیاض ضلع سرگودھا ، عزیز اللہ ضلع میانوالی، محمد اقبال ضلع میانوالی اورمحمد اسلم ضلع سرگودھاشامل ہیں۔

سرگودھا میں شائع ہونے والی مزید خبریں