سرگودھا،ضلع کے سرکاری سکولوں و کالجز کے اساتذہ نے باہمی تعاون اور اظہار یکجہتی کی نئی مثال قائم کر دی

بدھ 16 اکتوبر 2019 22:05

سرگودھا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 16 اکتوبر2019ء) ضلع کے سرکاری سکولوں و کالجز کے اساتذہ نے باہمی تعاون اور اظہار یکجہتی کی نئی مثال قائم کر دی، تفصیل کے مطابق چند روز قبل محکمہ ایجوکیشن کی اسسٹنٹ ایجوکیشن آفیسر شمع توحید چیکنگ کے دوران ٹریفک حادثہ میں شدید زخمی اور ان کے والد جاں بحق ہو گئے تھے ،تشویشناک حالت میں شمع توحید کو لاہور کے ایک ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں اسکے اب تک پانچ آپریشنز ہو چکے ہیں،اس موقع پر سرکاری سکولوں و کالجز کے سربراہان متذکرہ اے ا ی او کے تمام علاج معالجہ کا خرچہ برداشت کر رہے ہیں انتہائی کم وقت میں مجموعی طور پر لگ بھگ سوا8لاکھ روپے جمع کئے گئے جن میں سے 6لاکھ 58ہزا روپے گزشتہ روز ہسپتال کا بل ادا کر کے باقی رقم مزید چیک اپ کیلئے اے ای او کے اکائونٹ میں منتقل کر دی گئی جبکہ اے ای او کی حالت اب خطرے سے باہر بتائی جاتی ہے جنہوں نے تمام سٹاف اور اداروں کے سربراہان کو شکریہ ادا کیا۔

سرگودھا میں شائع ہونے والی مزید خبریں