سرگودھا،ڈی ایچ کیو ٹیچنگ ہسپتال میں ریکارڈ چوری کرتے پکڑے گئے دو افرا دکے خلاف تحقیقات کا دائر ہ وسیع

بدھ 16 اکتوبر 2019 22:05

سرگودھا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 16 اکتوبر2019ء) ڈی ایچ کیو ٹیچنگ ہسپتال میں ریکارڈ چوری کرتے ہوئے ڈیوٹی اہلکاروں کی جانب سے پکڑے گئے دونوں افراد آکاش اور قمر کے خلاف تحقیقات کا دائر ہ وسیع کر دیاگیا،ابتدائی طور پر معلوم ہوا ہے کہ ریکارڈ چوری کا سلسلہ پہلے سے جاری ہے اور آڈٹ یا انکوائریوں سے بچنے کیلئے اصل ریکارڈ کی جگہ جعلی رسیدوں پر مبنی ریکارڈ بھی تبدیل کیا جاتا رہا ہے ،گزشتہ روز پولیس کی ٹیم نے جائے وقوعہ کا معائنہ بھی کیا جبکہ اس معاملے میں ہسپتال انتظامیہ کے بعض افسران کے ملوث پائے جانے کے بھی شواہد ملے ہیں،دوسری جانب ضلعی انتظامیہ کی جانب سے ہسپتال ہذا میں سنگین نوعیت کی بے ضابطگیوں بابت تحقیقات کا چند رو ز قبل ہی حکم جاری ہوا ہے جبکہ ریکارڈ چوری کے متذکرہ واقعہ کی محکمانہ چھان بین بھی شروع کر دی گئی ہے ۔

متعلقہ عنوان :

سرگودھا میں شائع ہونے والی مزید خبریں