سرگودھا،شہری علاقوں میں پابندی کے بعد لینڈ مافیا نے دیہی علاقوں کا رخ کر لیا

بدھ 16 اکتوبر 2019 22:05

سرگودھا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 16 اکتوبر2019ء) شہری علاقوں میں پابندی کے بعد لینڈ مافیا نے دیہی علاقوں کا رخ کر لیا، اور سادہ لوح عوام کو پر کشش سہولیات ظاہر کر کے لوٹمار کا ایک نیا سلسلہ شروع ہو چکا ہے ، ذرائع کے مطابق اندرون شہر اور اطراف کے علاقوں میں نئی ہائوسنگ کالونیوں پر پابندی اور پہلے سے قائم کالونیوں کو قوائد و ضوابط پورا نہ ہونے پر سیل کرنے کے بعد لینڈ مافیا نے دیہی علاقوں کا رخ کر لیا ہے جہاں زرعی رقبہ جات کو بغیر اجازت رہائشی کالونیوں میں تبدیل کرنے کا سلسلہ تیزی سے جاری ہے جبکہ محکمہ ریونیو کی مبینہ ملی بھگت سے ڈویلپمنٹ اور دیگر سہولیات کی فراہمی کے بغیر ہی پلاٹوں کی فروخت بھی شروع کر دی گئی، اور پر کشش سہولیات ظاہرکر کے سادہ لوح عوام کو لوٹ مار کا نشانہ بنایا جا رہا ہے اس حوالے سے متعلقہ بلدیاتی اداروں نے چپ سادھ رکھی ہے ،شہریوں نے کمشنر و ڈپٹی کمشنر کو نوٹس لے کر فوری اقدامات اٹھانے کی ضرورت پر زور دیا ہے ۔

متعلقہ عنوان :

سرگودھا میں شائع ہونے والی مزید خبریں