محکمہ اینٹی کرپشن سرگودھا کی ٹیم نے مجسٹریٹ کے ہمراہ چھاپہ مار کر تھانہ سٹی کے اے ایس آئی کورشوت لیتے ہوئے رنگے ہاتھوں گرفتار کر کے مقدمہ درج کر لیا

جمعرات 17 اکتوبر 2019 14:57

سرگودھا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 اکتوبر2019ء) محکمہ اینٹی کرپشن سرگودھا کی ٹیم نے مجسٹریٹ کے ہمراہ چھاپہ مار کر تھانہ سٹی کے اے ایس آئی کورشوت لیتے ہوئے رنگے ہاتھوں گرفتار کر کے مقدمہ درج کر لیا۔

(جاری ہے)

زرائع کے مطابق ڈائریکٹر اینٹی کرپشن سرگودھا کو خرم شہزاد ولد محمد افضل سکنہ دین کالونی ضلع سرگودھا نے آگاہ کیا کہ محمد حیات اے ایس آئی تھانہ سٹی نے رشوت کا بازا گرم کر رکھا ہے کو ئی بھی کام بغیر رشوت کے نہیں کرتا جس نے سائل سے اندراج مقدمہ کے لئے 10ہزا ر روپے رشوت طلب کی اور 5ہزار روپے میں بات طے پائی ہے۔

جس پر ریجنل ڈائریکٹوریٹ کی خصوصی ٹیم نے جوڈیشل مجسٹریٹ طارق فاروق کے ہمراہ چھاپہ مار کر ملزم محمدحیات اے ایس آئی تھانہ سٹی سرگودھا کو رشوت لیتے ہوئے رنگے ہاتھوں گرفتار کر کے رشوت کی رقم مبلغ5ہزار روپے موقع سے برآمد کر کے ملزم کے خلاف رشوت ستانی کے تحت مقدمہ درج کرلیا۔ ملزم سے تفتیش شروع کر دی۔

متعلقہ عنوان :

سرگودھا میں شائع ہونے والی مزید خبریں