عوامی مسائل کے حل کے لیے تھانہ میانی اور سٹیلائٹ ٹاؤن میں کھلی کچری کا انعقاد

جمعرات 17 اکتوبر 2019 17:56

سرگودھا۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 اکتوبر2019ء) عوامی مسائل کے حل کے لیے ایس پی انوسٹی گیشن نے میانی جبکہ ایڈیشنل ایس پی نے تھانہ سٹیلائٹ ٹاؤن میں عوامی شکایات سنیں ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ پولیس آفیسرسرگودہا حسن مشتاق سکھیرا کی ہدایت پر ایس پی انوسٹی گیشن محمد امتیاز محمود نے تھانہ میانی، جبکہ ایڈیشنل ایس پی ملک واجد حسین نے تھانہ سٹیلائٹ ٹاؤن میں سائلین کے مسائل سنے اور موقع پر ہی سب ڈویژنل پولیس آفیسربھلوال سرکل ڈی ایس پی غلام عباس، ڈی ایس پی سٹی سرکل خالد حسین تارڑ ،ایس ایچ او تھانہ میانی اور ایس ایچ او تھانہ سٹیلائٹ ٹاؤن کو احکامات دیئے ۔

تفتیشی افسران کے زیر ِتفتیش مقدمات کاجائزہ لیا اور فوری مقدمات کو یکسو ئی کے احکامات دیئے۔اس موقع پر انہوںنے تھانہ کاریکارڈ، فرنٹ ڈیسک کا ریکارڈ،تھانہ کی صفائی ، حوالات تھانہ کو چیک کیا ۔

متعلقہ عنوان :

سرگودھا میں شائع ہونے والی مزید خبریں