فنڈز کی عدم دستیاب، ڈویژنل ہیڈکوارٹر سرگودھا میں ائیر کوالٹی مانیٹرنگ سسٹم کی تنصیب شروع نہ ہو سکی

جمعرات 17 اکتوبر 2019 22:02

سرگودھا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 17 اکتوبر2019ء)فنڈز کی عدم دستیابی کے باعث ڈویژنل ہیڈکوارٹر سرگودھا میں ائیر کوالٹی مانیٹرنگ سسٹم کی تنصیب شروع نہ ہو سکی جس کے باعث اس کی تخمینہ لاگت میں300فیصد اضافہ ہو گیا ہے ، تفصیل کے مطابق بڑھتی ہوئی فضائی آلودگی کے خاتمے کے لئے سابقہ حکومت نے 2015میں ایئر کوالٹی مانیٹرنگ سسٹم کے منصوبے کا آغاز کرتے ہوئی8 کروڑ 9 لاکھ 70 ہزار روپے مختص کر کے تین کروڑ روپے جاری بھی کر دیئے تھے ، تاہم فیز1 جس میں ڈویژنل سطح کی جدید لیبارٹری تعمیر ہونا تھی کی ابتداء میں ہی نامعلوم وجوہات کی بناء پر جاری کردہ فنڈز واپس لے لئے گئے جس کے بعد تاحال اس منصوبہ پر پیش رفت نہیں ہو سکی، اور نئی حکومت نے بھی اس جانب کوئی توجہ نہیں دی ،جس سے اس منصوبہ کی لاگت بیس کروڑ روپے سے تجاوز کر چکی ہے ،دوسری جانب محکمہ تحفظ ماحولیات شہر اور قرب و جوار میں فضائی آلودگی کو انتہائی خطرناک قرار دے چکا ہے، اور الارمنگ پوزیشن کے پیش نظر حکومت کو ترجیح بنیادوں پر مذکورہ منصوبے پر عملدرآمد کی ضرورت پر زور دیا گیاہے ۔

سرگودھا میں شائع ہونے والی مزید خبریں