شہریوں کا میونسپل کارپوریشن کے نئے کنٹینرز کو مطلوبہ جگہوں پر رکھنے کا مطالبہ

جمعہ 18 اکتوبر 2019 15:27

سرگودھا (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 اکتوبر2019ء) میونسپل کارپوریشن سرگودھا کے نئے منگوائے گئے کنٹینرز ایک ماہ سے دفتر کے گیٹ کے باہر پڑے ہیں جبکہ شہر میں گندگی کے ڈھیر لگے ہیں اور کوڑا کرکٹ کو ٹھکانے لگانے کے لیے مذکورہ کنٹینرز کو مطلوبہ جگہوں پر نہیں رکھا جارہا۔

(جاری ہے)

شہریوں کا کہنا ہے کہ ان کنٹینرز کو فی الفور مطلوبہ جگہ پر رکھا جائے تاکہ سڑکوں،گلی اور محلوں میں گندگی کے ڈھیر ختم ہوسکیں۔

متعلقہ عنوان :

سرگودھا میں شائع ہونے والی مزید خبریں