سرگودھا میں محکمہ پی ٹی سی ایل کی اربوں کی اراضی ملی بھگت سے کوڑیوں کے بھائو لیز پر دینے اور سنگین نوعیت کی بے ضابطگیوں پرنیب تحقیقات کا آغاز

ڈپٹی کمشنر سے رپورٹ طلب

ہفتہ 19 اکتوبر 2019 20:45

سرگودھا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 19 اکتوبر2019ء) نیب نے سرگودھا میں محکمہ پی ٹی سی ایل کی اربوں روپے کی اراضی ملی بھگت سے کوڑیوں کے بھائو لیز پر دینے اور سنگین نوعیت کی بے ضابطگیوں پر تحقیقات کا آغاز کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر سے رپورٹ طلب کر لی، ذرائع کے مطابق محکمہ پی ٹی سی ایل کی 30کینال متذکرہ سرکاری اراضی بھلوال شہر کی پرائم لوکیشن پر واقع ہے ،جس کی مالیت اربوں روپے میں ہے ، نیب لاہور کو موصول ابتدائی سورس رپورٹ کے مطابق اس سکنڈل میں نیشنل ٹیلی کمیونیکیشن کے ایک ڈائریکٹر سمیت دیگر افسران کی مبینہ ملی بھگت سے سابقہ حکومت کی تکمیل سے چند تین ماہ قبل لیز پر دی گئی، تشہیر سمیت مختلف امور کو انتہائی خفیہ رکھا گیا، اور مبینہ طور پر اقربا پروری کا مظاہرہ کیا گیا،جس پر نیب نے چھان بین شروع کر دی اور اس ضمن میں ایڈیشنل ڈی جی نیب لاہور کے سٹاف ڈائریکٹر محمد مظہر جاوید کی طرف سے ڈپٹی کمشنر سرگودھا آسیہ گل کو ابتدائی معلومات ارسال کرتے ہوئے چھان بین اور ذمہ داروں کا تعین کر کے جلد از جلد رپورٹ ارسال کرنے کی ہدایت بھی کی گئی ہے۔

متعلقہ عنوان :

سرگودھا میں شائع ہونے والی مزید خبریں