سرگودھا،محکمہ انہار کی سرکاری رہائش گاہیں پرائیویٹ افراد اورچھوٹے ملازمین کے رشتہ داروں کو دینے اور مبینہ طور پر مجرمانہ سرگرمیوں کا انکشاف

ہفتہ 19 اکتوبر 2019 21:09

سرگودھا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 19 اکتوبر2019ء)محکمہ انہار کی سرکاری رہائش گاہیں پرائیویٹ افراد اورچھوٹے ملازمین کے رشتہ داروں کو دینے اور مبینہ طور پر مجرمانہ سرگرمیوں کا انکشاف ہوا ہے ، جس پر ڈویژنل کمشنر نے نوٹس لیتے ہوئے سپرٹینڈنٹ انجینئر لوئیر جہلم کینال سرگودھا سرکل کوفوری کاروائی کے احکامات جاری کر دیئے ، ایڈیشنل کمشنر کوارڈی نیشن کی جانب سے جاری مراسلہ میں سپرٹینڈنٹ انجینئر کو آگاہ کیا گیا کہ بعض رہائش گاہوں میں ملازمین کے رشتہ دار اور پرائیویٹ افراد قابض ہیں،اور مشکوک و مجرمانہ سرگرمیوں کی بھی اطلاع ہے،چونکہ کالونی کے اطراف کمشنر، آر پی او، ڈپٹی کمشنر، ڈی پی او سمیت مختلف شعبوںکے ہیڈکوارٹرز ہیں جہاں ہمہ وقت وی آئی پیز کی نقل و حمل رہتی ہے ، اس لئے یہ امر غیر قانونی ہونے کے ساتھ ساتھ سکیورٹی رسک بھی بنا ہوا ہے ،فوری طور پر غیر قانونی رہائشیوں سے قبضے واگزار کروا کرالاٹمنٹ میں ملوث افسران و ملازمین کے خلاف کاروائی عمل میں لا کر رپورٹ ارسال کی جائے ۔

سرگودھا میں شائع ہونے والی مزید خبریں