سرگودھا ڈویژن کے بیشتر بلدیاتی ادارے پنجاب میونسپل سروسز پروگرام کے تحت ترقیاتی و مرمتی سکیمیں ارسال نہ کر سکے

ہفتہ 19 اکتوبر 2019 21:09

سرگودھا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 19 اکتوبر2019ء) دوسری ڈیڈ لائن گزرنے کے باوجود سرگودھا ڈویژن کے بیشتر بلدیاتی ادارے پنجاب میونسپل سروسز پروگرام کے تحت ترقیاتی و مرمتی سکیمیں ارسال نہ کر سکے ، ذرائع کے مطابق 21ستمبر کو تمام چیف افسرا ن کو تفصیلات سے آگاہ کرتے ہوئے اس پروگرام میں شمولیت کیلئے مطلوبہ سکیموں کی تفصیلات پانچ روز میں طلب کی گئی تھیں جس کے بعد دوسری ڈیڈ لائن15اکتوبر دی گئی اس کے باوجود میونسپل کارپوریشن سمیت بیشتر بلدیاتی ادارے اپنی سفارشات مرتب نہ کر سکے جس کے باعث اس پروگرام پر عملدرآمدکے آغاز میں تاخیر کااندیشہ پیدا ہو گیا ہے ۔

متعلقہ عنوان :

سرگودھا میں شائع ہونے والی مزید خبریں