سرگودھا ریجن میں اتوار کے روز گرجا گھروں اور جلوس چہلم و مجالس کے لئے فول پروف سکیورٹی انتظامات کئے گئے
اتوار 20 اکتوبر 2019 15:10
(جاری ہے)
جلوس چہلم اپنے مقررہ راستوں آزاد روڈ،گولچوک،کچہری بازار،حیدرکرار چوک،آمین بازار،سبزی منڈی،شیر دل مارکیٹ،محمدی بازار،صدیق اکبر چوک،شربت چوک،مسلم بازار پر رواں دھواں رہا اور جلوس کے اطراف راستوں کو خاردار تاریں ،قناعتیں،بئیرئیر اور رکاوٹیں لگا کر سیل کر دیا گیا اور اندرون شہر ٹریفک کو متبادل راستوں پر ڈال دیا گیا۔
جلوسوں کے راستوں میں بلند عمارتوں کی چھتوں پر پولیس اہلکار تعینات کو تعینات کر کے دوربینوں سے چیکنگ کی گئی۔ضلع بھر میں چہلم کے 12جلوس برآمد ہوئے اور 7 مقامات پر مجالس اعزائ برپا ہوئیں۔سرگودھا ریجن میں 42 جلوس چہلم اور 58 مجالس اعزائ تھیں۔سرگودھا کے مرکزی جلوس سمیت ریجن میں 14 جلوسوں کو حساس قرار دے کر سیکورٹی کوہائی الرٹ رکھا گیا۔سرگودھاضلع کے سکیورٹی انتظامات پر 1315 پولیس ملازمین کو تعینات کر کے 280 رضاکاروں سے معاونت لی گئیں اور تمام ڈیوٹی ملازمین اہلکاروں کو ان کے ڈیوٹی پوائنٹس پر دوپہر کا کھانا اور پینے کا مہیا تقسیم کیا گیا۔ڈی پی او سرگودھا،ڈی ایس پی سٹی،ڈی ایس پی صدر،ڈی ایس پی ٹریفک کے علاوہ امن کمیٹی ،کور کمیٹی کے اراکین اور تاجران،صحافی جلوسوں کے ہمراہ رہے جبکہ گرجا گھروں،جلوسوں اور مجالس کے مواقع پر ہر قسم کی نقل و حرکت کی کڑی نگرانی کے لیے قانون نافذ کرنے والے اداروں متحرک رہے۔ضلع سرگودھا میں چہلم کے 12 جلوسوں میں اے کٹیگری کے دو ‘ بی کٹیگری کے دو اور سی کٹیگری کے آٹھ جلوس شامل تھے۔مختلف مقامات پر برپا سات مجالس اعزائ دار مردوخواتین کی شرکت کے لئے واک تھرو گیٹس لگا کر جامعہ تلاشی کا سلسلہ بھی جاری رہا۔شہر کامرکزی جلوس بلاک نمبر 14سے دوپہر دو بجے کے بعد برآمد ہو کر اپنے روایتی راستوں سے ہو تا ہوا رات گئے امام بارگاہ محمدیہ بلاک نمبر 19 پہنچ کر اختتام پزیر ہوگاجبکہ محکمہ صحت او رریسکیو 1122کے خصوصی طبی کیمپ نصب کئے گے۔اعزاداروں کو پینے کے صاف پانی او ر جرنیٹر سمیت تمام سہولیات فراہم کی کیں۔تمام مجالس اورجلوسوں کی آڈیو ویڈیو ریکارڈنگ اورجلوسوں کی سی سی ٹی وی کیمروں کے ذریعے مانیٹرنگ کی گئی جلوس اور مجالس میں آنے جانے کیلئے الگ الگ راستوں پر واک تھرو گیٹس نصب کئے گے تھے جہاں اعزائ دران کو جامع تلاشی کے بعد داخلہ کی اجازت دی گئی۔متعلقہ عنوان :
سرگودھا میں شائع ہونے والی مزید خبریں
سرگودھا، محکمہ اینٹی کرپشن نے ملزمان کیساتھ مل کر جعلسازی سے زمین ہتھیانے کی کوشش کرنیوالے اشٹام فروش ..
سرگودھا، ماحول دوست اقدامات نہ کرنے پر2 بھٹے سربمہر
فیس بک پر دوستی ، امریکن دوشیزہ نے سرگودھا پہنچ کر اسلام قبول کر لیا،شادی کی تیاریا شروع
سرگودھا پولیس کی کاروائی،منشیات فروش اور غیر قانونی اسلحہ رکھنے والے6ملزمان کرفتار
سرگودھا،رہزنی اور موٹر سائیکل چوری کے 25 مقدمات میں مطلوب گینگ گرفتار
سرگودھا ،پولیس افسران کی استعداد کار بڑھانے کے لئے تربیتی ورکشاپ منعقد
پولی ٹیکنیکل انسٹی ٹیو ٹ سرگودھا میں سالانہ تقریب تقسیم انعامات
سرگودھا اورگردونواح میں قتل،خودکشی اور حادثات میں دو خواتین سمیت 6 افراد جاںبحق
سرگودھا پولیس کے گھر پرچھاپہ میں دل کا دورہ پڑنے سے گھر کا سربراہ دم توڑ گیا،لواحقین کا پولیس کے خلاف ..
سرگودھایونیورسٹی میں 20ویں سالانہ سپورٹس گالا اور 45 ویں آل پاکستان فٹ بال چیمپئن شپ کی سرگرمیاں شروع ..
بوران کی کمی کی وجہ سے مختلف فصلات کی پیداوار متاثر ہورہی ہے، شہزاد انور
ٹی ایچ کیو ہسپتال سرگودہا کی ایمرجنسی ،دیگر وارڈز کی تعمیر و مرمت کا کام تیزی سے جاری ہے، ڈاکٹر زاہد ..
سرگودھا سے متعلقہ
پاکستان کی تازہ ترین خبریں
-
ہم نئی جماعت نہیں لا رہے،بس ملک کو ایک نئی سوچ کی ضرورت ہے
-
اگر انتخابی نظام اور نئے الیکشن کی بات ہوتی ہے توسب بات کریں گے
-
صدرمملکت کے خطاب پر بحث کے حوالے سے ایوان کے اتفاق رائے سے امور طے کیے جائیں گے، سپیکرقومی اسمبلی
-
SECP ایس ا ی سی پی کا انشورنس سیکٹر میں IFRS 17 لاگو کرنے پر زور
-
میں اگر پروآرمی یا پروانسٹیٹیوٹ ہوں تو میں بالکل پرو آرمی ہوں
-
وزیراعظم شہبازشریف سے چیئرمین بزنس مین گروپ محمد زبیر موتی والا کی سربراہی میں کراچی چیمبر کے وفد کی ملاقات، پاکستان میں کاروباری برادری کو درپیش مختلف مسائل کے حوالے سے بریفنگ
-
ملکی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی قیمت تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ چکی ہے
-
انٹربینک میں روپے کے مقابے ڈالر کی قدر278.45روپے پر بدستور برقرار رہی جبکہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر 5پیسے مہنگا
-
آصف علی زرداری سے آسٹریلیا کے ہائی کمشنر نیل ہاکنز کی ملاقات
-
کسی عمومی کمیٹی کے اوپر خصوصی کمیٹی کی تشکیل درست نہیں ،سپیکر قومی اسمبلی
-
گرل فرینڈ کا برگر کھانے پر ایس ایس پی کے بیٹے نے جج کے بیٹے کو قتل کر دیا
-
پنجاب پولیس کو 1ارب 20کروڑ روپے کے فنڈز جاری