سرگودھا کو شاہینوں کا شہر بنا کر دم لیں گے

پیر 21 اکتوبر 2019 15:11

سرگودھا (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 اکتوبر2019ء) سرگودھا کو حقیقی معنوں میں شاہینوں کا شہر بنانے کے لئے ’’جاگو سرگودھا جاگو‘‘ کے پلیٹ فارم سے ہم نے عملی جدوجہد کا آغاز کردیا ہے اور شہریوں کی جانب سے جس طرح پذیرائی ہورہی ہے اس سے ہمارے حوصلے مزید بلند ہوئے ہیں ۔ان خیالات کا اظہار جاگو سرگودھا جاگو ٹیم کے کارکن عثمان عتیق، عمیر بٹ، رائے فرخ فیاض بھٹی نے اپنے مشترکہ بیان میں کیا۔

انہوں نے کہا کہ جاگو سرگودھا جاگو ٹیم کی ٹیم کی کوششیں رنگ لا رہی ہیں اور انشاء اللہ سرگودھا کو شاہینوں کا شہر بنا کر دم لیں گے۔انہوں نے کہا کہ مودہ حکومت اور ضلعی انتظامیہ شہر کی تعمیر وترقی کے لئے مثبت اقدامات کر رہی ہے، عام شہریوں کو بھی اس کا م میں حکومت کا ساتھ دینا چاہیے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ ہم سرگودھا کے شہریوں کو قائل کریںگے کہ وہ سرگودھا کی تعمیر و ترقی کے لئے اپنا کردار ادا کریں عثمان عتیق، عمیر بٹ، رائے فرخ فیاض بھٹی نے کہا کہ ہمارے کوئی سیاسی عزائم نہیں ہیں ہمارا مقصد صرف عوام کو بنیادی سہولتوں کی فراہمی کے لئے ان کی آواز بننا ہے اسی وجہ سے ہم نے جاگو سرگودھا جاگو کے نام سے تنظیم بنائی ہے جس میں بلا تفریق ہر شہری ممبر بن سکتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ جاگو سرگودھا جاگو تنظیم نے خاتم النبینؐ ہارٹ سنٹر کے قریب سے کچرے کے ڈھیر ختم کرکے وہاں پر خوبصورت شجر کاری کا کام مکمل کردیا ہے اور اس جگہ پر اٹھائی سو پھل دار پودے لگا دیئے گئے ہیں جبکہ جیل روڈ کو بھی خوبصورت بنانے کیلئے اقدامات کو حتمی شکل دی جارہی ہے۔

متعلقہ عنوان :

سرگودھا میں شائع ہونے والی مزید خبریں