انسداد ڈینگی اجلاس میں عدم شرکت پر ڈپٹی کمشنر کامختلف محکموں کے سربراہوں کے خلاف کارروائی کاحکم

بدھ 23 اکتوبر 2019 20:48

سرگودہا۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 اکتوبر2019ء) ڈپٹی کمشنر سرگودہا آسیہ گل نے انسدادڈینگی مہم میں ناقص کارکردگی پر ڈسٹرکٹ ایمر جنسی افسر ریسکیو 1122مظہر شاہ،چیف افسر میونسپل کارپوریشن طارق پرویا ،اسسٹنٹ ڈائریکٹر انوائرمنٹ انجم ریاض اور پنجاب ہیلتھ کیئر کمشن کے ڈویژنل منیجر سے وضاحت طلب کر لی ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا ہے کہ انسدادڈینگی ریویو کمیٹی میں ان اداروںکے افسران بار بار ہدایت کے باوجود غیر حاضر رہے ۔انہوںنے متعلقہ افسران کو ہدایت کی ہے کہ مستقبل میں انسداد ڈینگی کی ضلعی کمیٹی میں شمولیت نہ کرنے پر انکے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔انہوںنے دیگر متعقلہ اداروںکے افسران پر واضح کیا کہ وہ کمیٹی کے اجلاسوںمیں شرکت کریں۔

متعلقہ عنوان :

سرگودھا میں شائع ہونے والی مزید خبریں