سلانوالی، حکومتی فیصلوں کی بد و لت معیشت درست سمت میں رواں دواں ہے، عا مر سلطا ن چیمہ

جمعہ 8 نومبر 2019 17:14

سلانوالی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 08 نومبر2019ء) پاکستا ن تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی چو ہد ر ی عا مر سلطا ن چیمہ نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی حکو مت نے کھر بو ں رو پے کے بیر و نی قرضے ادا کر کے معیشت مستحکم کرنے کی طرف عملی قد م اٹھا یا ہے، وز یر اعظم عمران خا ن ورثے میں ملی ہو ئی معاشی بدحا لی سے نجا ت کیلئے جرا ت مندا نہ فیصلے کر رہے ہیں، حکومتی فیصلوں کی بد و لت معیشت درست سمت میں رواں دواں ہے، و ہ وقت دور نہیں جب پاکستا ن سابقہ حکمرا نو ں کی ناقص پالیسیوں سے پیدا شد ہ مسائل سے مکمل طور پر نجا ت حاصل کر لے گا۔

(جاری ہے)

ان خیا لات کا اظہارانہوںنے میونسپل کمیٹی سلانوا لی میں حلقہ ا ین ا ے 91کے وفودسے بات چیت کر تے ہو ئے کیا۔ انہوںنے کہا کہ قوم کسی صو رت بھی کرپٹ سیاستدانوں کی کرپشن کی بچا ئو مہم کے ا یندھن بننے کیلئے تیا ر نہیں۔

سرگودھا میں شائع ہونے والی مزید خبریں