سرگودھا، فرضی انعامی سکیموں کا لالچ دے کر سادہ لوح عوام کو لوٹنے والے گروہوں کے خلاف کاروائی سوالیہ نشان بن گئی

بدھ 13 نومبر 2019 21:26

سرگودھا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 13 نومبر2019ء) پی ٹی اے کی حکمت عملی بے سود جبکہ حکومت پنجاب کے واضح احکامات کے باوجود بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام سمیت دیگر فرضی انعامی سکیموں کا لالچ دے کر سادہ لوح عوام کو لوٹنے والے گروہوں کے خلاف کاروائی سوالیہ نشان بن گئی شہریوں کو ٹیلیفون پر بے نظیر انکم سپورٹ سمیت دیگر انعامی سکیموں کے جیتنے کی اطلاع دینے کا سلسلہ جاری ہے جس کاشکار سادہ لوح شہری ہوتے ہیں جو انعام کے لالچ میں آ کر نقد رقم وغیرہ دے دیتے ہیں، یہی نہیں ان گروہوں کی چکنی چپڑی باتوں میں آ کر کئی پڑھے لکھے افراد بھی لٹ چکے ہیں،اس سلسلہ میں پی ٹی اے ہیلپ لائن جاری کر چکا ہے تاہم اس کی مناسب تشہیر اور حکومتی احکامات پر عملدرآمد نہ ہونے کی وجہ سے یہ سلسلہ بدستور جاری ہے ،شہریوں کی بڑی تعداد جن کو یہ ٹیلیفون کالز اور میسجز موصول ہو رہے ہیںنے پی ٹی اے اور قانون نافذ کرنیوالے اداروں کو ایسے خطرناک گروہوں کے ساتھ سختی سے نمٹنی کا مطالبہ کیا ہے ۔

سرگودھا میں شائع ہونے والی مزید خبریں