سرگودھا، واٹر سپلائی سکیمیں احکامات پر مناسب عملدرآمد نہ ہونے کے باعث سفید ہاتھی بن گئیں

بدھ 13 نومبر 2019 21:26

سرگودھا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 13 نومبر2019ء) سرگودھا سمیت ریجن بھر میں دیہی علاقوں کی واٹر سپلائی سکیموں کو اسسٹنٹ کمشنرز کی نظامت میں دینے اور انکی دیکھ بھال کیلئے کمیونٹی بیسڈ آرگنائزیشنز بنانے کے احکامات پر مناسب عملدرآمد نہ ہونے کے باعث یہ سکیمیں سفید ہاتھی بن چکی ہیں،ذرائع کے مطابق قبل ازیں حکومتی ہدایت پربعض علاقوں میں واٹر سپلائی سکیمیں اسسٹنٹ کمشنر کی زیر نظامت دینے کے ساتھ ہی ان کی دیکھ بھال اور دیگر معاملات کے حل کیلئے علاقائی سطح پر کمیونٹی بیسڈ آرگنائزیشن بنائی گئی تھیں ، جو خود متنازعہ بنی ہوئی ہیں،جبکہ پبلک ہیلتھ انجینئرنگ کے تحت رورل ایریاز میں تعمیر ہونیوالی ان واٹر سپلائی سکیموں کی دیکھ بھال کے حوالے سے بلدیاتی ادارے ذمہ داری قبول کر رہے ہیں اور نہ ہی اضلاع کی انتظامیہ اس جانب کوئی توجہ دے رہی ہے ، جس پر اکثر سکیمیں فیل ہوچکی ہیں ، یہ امر بھی قابل ذکر ہے کہ واٹر سپلائی سکیموں کے اجراء میں ہونیوالی سنگین مالی بد عنوانیوں کی متعدد انکوائریاں اور درخواستیں ٹھپ پڑی ہیں ،ذرائع کا کہنا ہے کہ ڈپٹی کمشنرسرگودھا اس سلسلہ میں تحقیقات کروانے کی کوشش کر رہی ہیں مگر سابقہ صورتحال کے پیش نظر اس تحقیقات کا منطقی انجام سوالیہ نشان جبکہ واٹر سپلائی سسٹم سفید ہاتھی بن کر رہ گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :

سرگودھا میں شائع ہونے والی مزید خبریں