قومی وسائل لو ٹنے والے کسی بھی رعائت کے مستحق نہیں، ممتاز اختر کاہلوں

جمعرات 14 نومبر 2019 14:54

سلانوالی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 نومبر2019ء) چیئرمین سرگودہا ڈویلپمنٹ اتھارٹی و سئینر راہنما پی ٹی آئی چو ہد ر ی ممتاز اختر کاہلوں نے کہاہے کہ قومی وسائل لوٹنے وا لے کسی بھی رعا ئت کے مستحق نہیں پیپلزپارٹی اور ن لیگ کے قائدین نے اپنے اپنے دورحکو مت میں قومی وسائل ہڑپ کر کے تجور یاں بھریں اور ملکی معیشت کو تبا ہی کے دہا نے پر پہنچا یا اب فضل ا لر حمن کے ذریعے جمہور یت کے خلا ف سازشوں کا عمل شروع کیا گیا ہے پی ٹی آئی حکو مت جمہور یت کے خلا ف تمام سازشوں کو نا کا م بنا ئے گی اوراپنی آئینی مد ت ہر صورت پور ی کر ے گی۔

(جاری ہے)

ان خیا لا ت کااظہارانہوںنے سلانوا لی میں پی ٹی آئی راہنما چو ہد ر ی عمران مہد ی گجر کی رہائشگا ہ پر پی ٹی آئی کارکنوں کے وفدسے با ت چیت کر تے ہو ئے کیا انہوںنے کہا کہ وز یر اعظم عمران خا ن کی کو ششوں سے معیشت مستحکم ہو گئی ہے حکو مت کا اگلہ ہدف نوجوا نو ں کو روزگار فراہم کر کے بے روز گا ر ی کا خاتمہ کیا جا ئے گا

سرگودھا میں شائع ہونے والی مزید خبریں