قومی شاہرائوں کو بند کرنے کا اعلان سمجھ سے بالاتر ہے، الحاج ممتاز اختر کاہلوں

جمعرات 14 نومبر 2019 15:27

سرگودھا (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 نومبر2019ء) آزادی مارچ دھرنا ختم ہوگیا ہے، سڑکیں بلاک کرنے سے اپوزیشن جماعتیں اپنی سیاسی موت آپ مرجائیںگی، اپوزیشن کا کام حکومت کے ساتھ مل کر عوام کو ریلیف دینا ہے نہ کہ انہیں تکلیف میں مبتلا کرنا ہے۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار چیئرمین سرگودھا ڈویلپمنٹ اتھارٹی و سینئر راہنما پاکستان تحریک انصاف الحاج ممتاز اختر کاہلوں نے کیا ۔

انہوں نے کہا کہ مولانا فضل الرحمن کی جانب سے دھرنے کے خاتمے کے بعد قومی شاہرائوں کو بند کرنے کا بیان سمجھ سے بالاتر ہے۔ سمجھ نہیں آتی مولانا فضل الرحمن کس ایجنڈے پر ملکی ترقی کی راہ میں رکاوٹ ڈال رہے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ مولانا شاہرائوں کو بند کرنے کا اعلان کر کے وہ لوگوں کو مصیبت میں مبتلا کررہے ہیں۔

سرگودھا میں شائع ہونے والی مزید خبریں