بھاری مقدار میں شراب سمگلنگ کی کوشش ناکام ،2ملزمان گرفتار

پیر 18 نومبر 2019 17:35

سرگودھا ۔18نومبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 نومبر2019ء) تھانہ کینٹ پولیس نے منشیات سمگلنگ کی کوشش ناکام بنادی ،ہنڈائی ڈالہ سے آٹھ ہزارکُپی شراب برآمد کرکے 2 ملزمان کو گرفتار کر کے اُن کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر سرگودہا حسن مشتاق سکھیرا کی ہدایت پرمنشیات فروشوں کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے سب ڈویژنل پولیس آفیسر سٹی سرکل اے ایس پی احمد شاہ کی نگرانی میں ایس ایچ او تھانہ کینٹ انسپکٹر قیصر عباس نے سب انسپکٹر محمد عثمان پر مشتمل ٹیم کے ہمراہ چن ون پلازہ یونیورسٹی روڈ سرگودھاناکہ بندی کرکے چیکنگ کر رہے تھے کہ مخبر کی اطلاع پر ہنڈائی ڈالہ نمبریLWC-5198کو روک کر چیک کرنے پر چار ہزارلیٹر شراب برآمد ہوئی ۔

اس سلسلہ میںتھانہ کینٹ میں پریس کانفرنس کا انعقاد کیا گیا جس میںسب ڈویژنل پولیس آفیسر اے ایس پی سٹی سرکل احمد شاہ نے میڈیا نمائندگان کو تفصیلات سے آگاہ کرتے ہوئے کہا کہ ہنڈائی ڈالہ میں دو ملزمان اُسامہ حماد ولد محمد شفیق سکنہ چانن پورہ سلانوالی حال فاروق کالونی اور محمد اسلم ولد احمد خان سکنہ اسلام نگر فیصل آباد سوار تھے جو کہ یہ شراب فیصل آباد سے لیکر آ رہے تھے جنہوں نے سرگودھا کے مختلف علاقوں میں اس کی سپلائی کرنا تھی۔

(جاری ہے)

گرفتارملزمان کے خلاف منشیات سمگلنگ کی دفعات کے تحت تھانہ کینٹ میں مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :

سرگودھا میں شائع ہونے والی مزید خبریں