ڈویژنل ویریفیکیشن کمیٹی کا اجلا س

پیر 18 نومبر 2019 18:26

سرگودھا ۔18نومبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 نومبر2019ء) کمشنر سرگودہا ڈویژن ظفر اقبال شیخ کی زیر صدارت منعقدہ ڈویژنل ویریفیکیشن کمیٹی کے اجلاس میںپانچ کیسز کو پیش کیاگیا جن میں ضلع سرگودہا کے چار اور بھکر کاایک کیس شامل تھا ۔

(جاری ہے)

ضلع سرگودہا کے کیسز میں بلاک 12 کے جاوید عزیز ‘ بلاک 11 کے محمد عثمان ‘ بلاک 2 کے راجہ فاروق احمد اور رحمان پو رہ کی اختر بی بی او ربھکر کے کلورکوٹ کے عبدالستار کے ریکارڈ کی پڑتال شامل تھی۔

کمشنر کی زیر صدارت کمیٹی نے تمام ریکارڈ کی مکمل ہڑتال او رفریقین کے موقف کو سننے کے بعد احکامات صادر فرمائے۔ اجلاس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر سرگودہا کیپٹن( ریٹائرڈ) شعیب علی ‘ اسسٹنٹ کمشنر (جنرل )شعیب نسوانہ اور اکاونٹ آفیسر الطاف حسین کے علاوہ متعلقہ افسران بھی موجود تھے۔

سرگودھا میں شائع ہونے والی مزید خبریں