سرگودھا میں محکمہ بہبود آبادی کے زیر اہتمام پتلی تماشہ

منگل 19 نومبر 2019 17:07

سرگودھا (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 نومبر2019ء) محکمہ بہبود آبادی کے زیر اہتمام پتلی تماشہ کا انعقاد کیا گیا۔ سلانوالی کے گورنمنٹ ڈگری کالج برائے طالبات اور گورنمنٹ ڈگری کالج برائے بوائز میںمنعقدہ الگ الگ پتلی تماشہ میں ایڈیشنل سیکرٹری پاپولیشن ویلفیئرعائشہ رانجھا ، اے سی سلانوالی ممتاز ہرل اور ضلع آفیسر بہبود آبادی ملک آفتاب اعوان کے علاوہ طلبہ اور عام شہریوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔

(جاری ہے)

شائقین نے پروگرام کوبے حد سراہا اور آئندہ بھی جاری رکھنے کی خواہش کا اظہار کیا۔

سرگودھا میں شائع ہونے والی مزید خبریں