آئی جی پنجاب کیپٹن (ر) عارف نواز خان نے ایس ایچ اوز کے پرائیویٹ گن مین رکھنے پر محکمانہ کاروائی کا حکم دیدیا

بدھ 20 نومبر 2019 11:53

سرگودھا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 نومبر2019ء) آئی جی پنجاب کیپٹن (ر) عارف نواز خان نے ایس ایچ اوز کے پرائیویٹ گن مین رکھنے پر محکمانہ کاروائی کا حکم دے دیا جس کے بعد ایس ایچ اوز کا پرائیویٹ گن مین سامنے آیا تو ایس پی کو بھی ذمہ دار قرار دیا جائے گا۔زرائع کے مطابق آئی جی پنجاب کیپٹن (ر) عارف نواز خان نے جرائم کی صورتحال اور پولیس کی کاروائیوں سمیت دیگر امور کا جائزہ لیا۔

(جاری ہے)

آئی جی پنجاب نے کہا کہ اشتہاریوں کی گرفتاری میں ناکام رہنے والے سرکل افسرز، انچارجز انویسٹی گیشن اور ایس ایچ اوز خود کو محکمانہ کاروائی کیلئے تیار رکھیں۔آئی جی پنجاب نے دس ماہ میں ڈکیتی، راہزنی، رابری اور نقب زنی کے مقدمات میں عدالتوں سے چھوٹنے والے مجرمان کے کیسز کا تجزیہ کرکے وجوہات پرمبنی رپورٹ تیار کرنے کی ہدایت کی اور کہا کہ فورس کے پٹرولنگ پلان اور بیٹ سسٹم کو از سر نو مرتب کیا جائے۔آئی جی پنجاب نے حکم دیا کہ جس ایس ایچ اوز کے پاس پرائیویٹ گن مین ہیں اس کے خلاف محکمانہ کاروائی میں ہرگز تاخیر نہ کی جائے۔ آئی جی پنجاب نے کہا کہ ایک ہفتے کے بعد اگر کسی ایچ او کا پرائیویٹ گن مین سامنے آیا تو متعلقہ ایس پی کو بھی ذمہ دار قرار دیا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :

سرگودھا میں شائع ہونے والی مزید خبریں