سرگودھا‘ شاہرائیوں پر صفائی کی حالت بہتر بنانے اور کوڑا کرکٹ کو آگ لگانے والوں کے خلاف دفعہ 144 نافذ

بدھ 20 نومبر 2019 11:53

سرگودھا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 نومبر2019ء) ڈپٹی کمشنر سرگودھانے شاہرائیوں پر صفائی کی حالت بہتر بنانے اور کوڑا کرکٹ کو آگ لگانے والوں کے خلاف دفعہ 144 کی خلاف ورزی کے تحت سخت ترین کاروائی کا حکم دے دیا۔

(جاری ہے)

زرائع کے مطابق ڈپٹی کمشنر آسیہ گل نے اپنے دورہ کے دوران سبزی منڈی روڈ کے اطراف میں پڑے ہوئی گندگی کے ڈھیروں اور کوڑے کرکٹ کو لگی آگ کا سخت نوٹس لیا اور اسسٹنٹ کمشنر کو ہدایت کی کہ وہ کوڑے کو آگ لگانے والوں کو تلاش کریں او ران کے خلاف ضابطے کی سخت کارروائی کی جائے۔

انہوں نے کہاکہ دھواں سموگ کا سبب بن رہا ہے او رکوڑ ے کو آگ لگانے پر دفعہ 144نافذ ہے ۔انہوں نے ناقص صفائی پر میونسپل چیف آفیسر کو موقع پرفوری پہنچنے او رصفائی کو بہتر بنانے کی ہدایت کی۔ڈپٹی کمشنر نے سبزی وفروٹ منڈی میں فروٹ کی نیلامی کاجائزہ لیا اور اشیاء کی کوالٹی کو چیک کیا ۔

متعلقہ عنوان :

سرگودھا میں شائع ہونے والی مزید خبریں