موسم سرد ہونے پر ڈینگی مچھر کے گھروں مین داخل ہونے کے امکانات بڑھ گئے

جمعہ 22 نومبر 2019 13:11

موسم سرد ہونے پر ڈینگی مچھر کے گھروں مین داخل ہونے کے امکانات بڑھ گئے
سرگودھا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 نومبر2019ء) سرگودھا انسداد ڈینگی مہم میں محکمہ زراعت ،محکمہ ماہی پروری ، سول ڈیفنس کی ناقص کارکردگی پر سیکرٹری سپیشل ایجوکیشن کا اظہار برہمی کرتے ہوئے کہا کہ موسم سرد ہونے سے ڈینگی کے گھر وں میں داخلے کے امکانات بڑھ گئے اس لئے محکمہ صحت بھر پور آگاہی مہم جاری رکھے۔زرائع کے مطابق ضلع سرگودہا میں ڈینگی کے 159مشکوک کیس رپورٹ ہوئے جن میں سے چھ کیس کنفرم ہو کر صحت یاب ہو کر واپس گھروں کو جاچکے ہیں۔

رواں ہفتہ 167آوٹ ڈور ٹیموں نے 11013 سائیڈ کو چیک کیا جن میں سے صرف ایک جگہ پر پازٹیوڈینگی لاروا پایاگیا ۔ ان ڈور کسی جگہ سے کوئی ڈینگی لاروا رپورٹ نہیں ہوا ۔ تمام اداروں کی طرف سے ایک ہفتہ میں 1474آگاہی مہم کے پروگرامز کئے گے۔

(جاری ہے)

سیکرٹری سپیشل ایجوکیشن ڈاکٹرراشد منصور نے انسداد ڈینگی کے جائزہ میں کہاکہ موسم سرد ہونے پر ڈینگی مچھر کے گھروں مین داخل ہونے کے امکانات بڑھ گئے ہیں ۔

تمام اداروں کو حفاظتی اقدامات کے ساتھ آگاہی مہم کو بھر پو رانداز میں جاری رکھنا ہو گا ۔ تمام اداروں کی بھر پور کاوشوں سے ڈینگی کیسز کم ہونا شروع ہوگئے ہیں ۔ محکمہ صحت کو آئندہ ڈینگی سیزن کیلئے پیشگی اقدامات کرنا ہوںگے۔ڈپٹی کمشنر آسیہ گل نے بتایاکہ انسداد ڈینگی ٹیموں کی کارکردگی کا روزانہ کی بنیاد پر ضلعی ہیڈکوارٹر پر جائزہ اجلاس منعقد ہوتا ہے۔

تمام ضلعی ادارے انسداد ڈینگی مہم میں متحرک ہیں جبکہ سرکاری ہسپتالوں میں علاج معالجہ کی تمام سہولتیں دستیاب ہیں ۔ ڈپٹی کمشنر کی نشاندہی پر انسداد ڈینگی مہم میں محکمہ زراعت ،محکمہ ماہی پروری اور سول ڈیفنس کی ناقص کارکردگی ناقص پر سیکرٹری سپیشل ایجوکیشن نے محکمہ زراعت کے ضلعی افسران کے خلاف سیکرٹری زراعت کو تحریری شکایت درج کروائی جبکہ ماہی پروری او رسول ڈیفنس کے افسران کو وارننگ جاری کرنے کاحکم دیا ۔

متعلقہ عنوان :

سرگودھا میں شائع ہونے والی مزید خبریں