سرگودھا ،ضلعی ہسپتال خوشاب کو 80 لاکھ مالیت کی جدید ترین طبی سہولیات سے آراستہ ایمبولینس فراہم کر دی گئی

ہفتہ دسمبر 16:55

سرگودھا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 07 دسمبر2019ء) سرگودھا ریجن میں ضلعی ہسپتال خوشاب کو 80 لاکھ مالیت کی تمام جدید ترین طبی سہولیات سے آراستہ ایمبولینس فراہم کر دی گئی جس کی فراہمی کے لئے باقاعدہ افتتاحی تقریب منعقد ہوئی۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق سرگودھا ریجن کے ضلع خوشاب میں ڈی ایچ کیو ہسپتال جوہرآباد کو 80 لاکھ مالیت کی ایمبولینس فراہمی کے افتتاحی تقریب منعقد ہوئی جس میں خوشاب سے چیئر مین سٹینڈنگ کمیٹی امور خارجہ و رکن قومی اسمبلی ملک احسان اللہ ٹوانہ اور میڈم مسرت جبین نے آئل اینڈ گیس کمپنی لمیٹڈ کی طرف سے عطیہ کی گئی تمام جدید ترین طبی سہولیات سے لیس ایمبولینس کا افتتاح سرگودھا بورڈ سے پوزیشن ہولڈر ملک اسفندیار کلو سے کروایا۔

اس تقریب میں ڈاکٹر آصف محمود احمد قاضی ایم-ایس اور دیگر کئی شخصیات نے شرکت کی۔

سرگودھا شہر میں شائع ہونے والی مزید خبریں:

Your Thoughts and Comments