سرگودھا ،ڈائریکٹر چیف منسٹر پٹیشن سیل نے رجسٹری برانچ میں بے ضابطگیوں کانوٹس لے لیا

ہفتہ 7 دسمبر 2019 23:30

سرگودھا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 07 دسمبر2019ء) ڈائریکٹر چیف منسٹر پٹیشن سیل نے رجسٹری برانچ میں مبینہ بے ضابطگیوں اور سائلین کو خوار کرنے کا نوٹس لیتے ہوئے رپورٹ کر لی، پٹیشن سیل کو موصول شکایات میں آگاہ کیا گیا کہ کرپشن اور مسائل سے چھٹکارہ کیلئے حکومت نے آن لائن سسٹم متعارف کروایا جو سہولت کی بجائے لوگوں کیلئے نہ صرف وبال جان بن کر رہ گیا ہے بلکہ آن لائن سسٹم سے کرپشن اور مسائل پہلے کی نسبت بڑھ گئے، اسی طرح رجسٹری سکین کا عمل انتہائی تکلیف دہ بن چکا ہے ، جہاں لمبی قطاروں میں گھنٹوں انتظار کے باوجود لوگ محروم رہ جاتے ہیں، جگہ کی کمی، پینے کے صاف پانی کی عدم دستیابی جیسی بنیادی سہولیات کی عدم فراہمی نے بھی رجسٹری آفس کو مسائل کی آماجگاہ بنا دیا ہے ،کمپیوٹرز آپریٹرز پٹواریوں سے بھی دو ہاتھ آگے ہیں جنہوں نے مبینہ طور پر ایجنٹ پال رکھے ہیں ،ان کمپیوٹر آپریٹرز تک رسائی عام سائل کیلئے ناممکن ہو کر رہ گئی ہے ،مذکورہ صورتحال پر ڈائریکٹر کمپلینٹ سیل نے ضلعی سربراہان کو فوری کاروائی کرنے کے ساتھ ساتھ ہدایت کی ہے کہ بہتری کیلئے فوری طور رپ سفارشات ارسال کی جائیں

متعلقہ عنوان :

سرگودھا میں شائع ہونے والی مزید خبریں