وزیر اعظم سکیم کا جھانسہ دے کر نوسر باز نے بوڑھے سے ایک لاکھ بیس ہزار روپے ہتھیا لئے اور فرار ہو گیا

جمعرات 12 دسمبر 2019 12:32

سرگودھا (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 دسمبر2019ء) وزیر اعظم سکیم کا جھانسہ دے کر نوسر باز نے بوڑھے سے ایک لاکھ بیس ہزار روپے ہتھیا لئے اور فرار ہو گیا پولیس نے نامعلوم موٹرسائیکل سوار کے خلاف مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی ۔

(جاری ہے)

زرائع کے مطابق قصبہ جہانیاں شاہ کا عبدالرحمن لاری اڈہ ساہیوال پر سودا سلف خرید رہا تھا کہ ایک موٹر سائیکل سوار نے وزیر اعظم پاکستان بوڑھوں کو اسی اسی ہزار امداد کے لئے یونین کونسل سے فارم ملنے کا کہا اور ہمراہ موٹرسائیکل پرسوار کر کے محلہ مصطفیٰ آباد لے گیا اور کہا کہ اپنا شناختی کارڈ مجھے دے دو اور جو رقم تمھارے پاس ہے وہ شاپر میں ڈال لو۔

دفتر والے رقم اندر نہیں لے جانے دیتے اس طرح عبرالرحمن کی رقم ایک لاکھ بیس ہزار روپے نوسر باز نے شاپر میں ڈال دی اور بزرگ کو تین شاپر دے کر دفتر کے باہر کھڑا کر کے خود فارم لینے اندر گیا اور واپس نہ آیا تو کافی دیر بعد عبرالرحمن نے شاپر دیکھے تو ان میں رقم نہ تھی اور نوسر باز ایک لاکھ بیس ہزار کا چونا لگا کر فرار ہو چکا تھا۔تھانہ ساہیوال پولیس نے نامعلوم نوسر باز کیخلاف فراڈ اور دھوکہ دہی کی دفعات میں مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی ہے ۔

سرگودھا میں شائع ہونے والی مزید خبریں