آلودگی کے خاتمہ کے لیے پرانی ٹیکنالوجی والے بھٹہ خشت کو بند کرنے کی کاروائی کو تیز کرنے کا حکم

جمعرات 12 دسمبر 2019 12:32

سرگودھا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 دسمبر2019ء) محکمہ ماحولیات پنجاب کی ہدایت پر سرگودھا سمیت 18اضلاع میں سموگ کی روک تھام اور ماحول کو صاف ستھرا رکھنے عوام کو صحت کے تحفظ کے لیے آلودگی کے خاتمہ کے لیے پرانی ٹیکنالوجی والے بھٹہ خشت کو بند کرنے کی کاروائی کو تیز کرنے کا حکم دے دیا۔

(جاری ہے)

زرائع کے مطابق محکمہ ماحولیات سرگودھا نے درجنوں بھٹہ مالکان کے مقدمات درج کرتے ہوئے حکم عدولی پر 18 بھٹوں کے خلاف مقدمات درج کروا دیئے جبکہ چیکنگ مہم کو تیز کرتے ہوئے چھاپہ مار ٹیمیں تشکیل دے دی گئیں جن کا کہنا ہے کہ خلاف قانون بھٹوں کو بند کروایا جا رہا ہے اور دوبارہ بھٹہ لانے والوں کے خلاف سخت ایکشن ہو گا۔

تحصیل ساہیوال سمیت متعدد علاقوں میں بھٹوں پر اینٹیں پکانے کے لیے پرانی ٹیکنالوجی پر کام جاری رہا جس پر محکمہ ماحولیات سرگودھا کی تیم نے تحصیل ساہیوال میں شکایات پر چھاپے مار کر دو بھٹہ خشت مالکان ملک عثما ن اور عبدالحکیم خان کیخلاف پابندی کی خلاف ورزی پر تھانہ ساہیوال میں الگ الگ مقدمات درج کروا دئیے اور دیگر بھٹوں پر کام بند کروانے کی مہم جاری ہے۔

سرگودھا میں شائع ہونے والی مزید خبریں