سرگودھا‘9 سالہ بچی کو اغواء کر کے قتل کر دیا گیا اور نعش جنگل میں پھینک دی گئی

جمعرات 12 دسمبر 2019 15:31

سرگودھا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 دسمبر2019ء) 9 سالہ بچی کو اغواء کر کے قتل کر دیا گیا اور نعش جنگل میں پھینک دی گئی جسے پولیس نے ویرانے سے برآمد کر کے جائے وقوعہ سے شواہد کی روشنی میں علاقہ کا سرچ آپریشن کرتے ہوئے خصوصی انویسٹی گیشن ٹیم تشکیل دے کر تفتیش کا دائرہ کار وسیع کر دیا جبکہ مقتولہ بچی کی ماں نے سابقہ سسرال پر بچی کے اغواء کا الزام عائد کرتے ہوئے مقدمہ درج کروا دیا۔

زرائع کے مطابق سرگودھا ریجن کے علاقہ آدھی کوٹ کی غریب کالونی سے 9 سالہ صدف شاہین کو اغوائکر لیا جس کا مقدمہ مغوعیہ کی ماں رضیہ بی بی نے درج کرتے ہوئے بچی کے اغواء کا الزام سابق سسرال پر لگادیا۔ پولیس انویسٹی گیشن کے مطابق مغوعیہ کی ماں نے سابق شوہر سے بذریعہ عدالت طلاق حاصل کی اور کیس ایک لاکھ 70 ہزار روپے نقد 2 ہزار روپے ماہانہ خرچ ڈگری کروایا جو تاحال ادا نہ ہوا تھا۔

(جاری ہے)

دوران تفتیش اطلاع پر مغوعیہ بچی صدف شاہین کی نعش پولیس نے جنگل سے برآمد کر کے ڈی این اے ٹیسٹ کی روشنی میں تفتیش کا دائرہ کار وسیع کرتے ہوئے علاقہ کا سرچ آپریشن شروع کر دیا اور ڈی پی او خوشاب رانا شعیب محمود نے خصوصی انویسٹی گیشن ٹیم تشکیل دی جس نے جائے وقوعہ کو معائنہ اور غریب کالونی،آدھی کوٹ،دیگر آبادی میں گھر گھر جا کر سروے کیا جس میں کھچہ اشخاص کے نشانات پائے گے جن کی کھوجیوں اور سراغ رساں کتوں کی مدد سے مشتبہ افراد کی فہرست مرتب کرتے ہوئے ڈی این سی ٹیسٹ کروائے جارہے ہیں۔پولیس حکام نے اندھی واردات کو جلد ٹریس کر کے ملزمان کو گرفتار کرنے اور کیفر کردار تک پہنچانے کا دعوی کیا ہے۔

سرگودھا میں شائع ہونے والی مزید خبریں