محکمہ اینٹی کرپشن سرگودھا نے 1کڑوڑ10لاکھ98ہزار7سو9روپے مختلف محکموں کے نادہندگان سے ریکور کرکے خزانہ میں جمع کروا دیئے

جمعہ 13 دسمبر 2019 13:27

سرگودہا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 دسمبر2019ء) محکمہ اینٹی کرپشن سرگودھا نے 1کڑوڑ10لاکھ98ہزار7سو9روپے مختلف محکموں کے نادہندگان سے ریکور کرکے خزانہ میں جمع کروا دیئے۔زرائع کے مطابق محکمہ اینٹی کرپشن نے ڈویڑن کے چاروں اضلاع سرگودھا،خوشاب، میانوالی اور بھکر میں سرکاری واجبات کے نادہندگان کے خلاف روزانہ کی بنیاد پر کاروائی کا عمل تیز کر دیا۔

(جاری ہے)

جس میں محکمہ اینٹی کرپشن میانوالی ٹیم نے محکمہ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن کے پراپرٹی ٹیکس نادہندگان سے 43لاکھ87ہزار89روپے ،میونسپل کارپوریشن میانوالی کے سرکاری دوکانات کے نادہندگان سے 2لاکھ11ہزار6سو20روپے ریکور کر کے خزانہ سرکار میں جمع کروا دیئے۔محکمہ اینٹی کرپشن بھکر نے کرپٹ مافیااور سرکاری واجبات کے نادہندگان کے گرد گھیرا تنک کرتے ہوئے محکمہ انہار کے نادہندگان سے آبیانہ کی مد میں 65لاکھ روپے ریکور کر کے خزانہ سرکار میں جمع کروا دیئے۔

متعلقہ عنوان :

سرگودھا میں شائع ہونے والی مزید خبریں