تحصیل ساہیوال میں تین روزہ پولیو مہم کے سلسلہ میں تمام تر انتظامات مکمل کر لیے گئے

جمعہ 13 دسمبر 2019 13:27

تحصیل ساہیوال میں تین روزہ پولیو مہم کے سلسلہ میں تمام تر انتظامات مکمل کر لیے گئے
سرگودھا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 دسمبر2019ء) سرگودھا کی تحصیل سائیوال میں تعینات اسسٹنٹ کمشنر ساہیوال وقاص اسلم مارتھ نے کہا کہ تحصیل ساہیوال میں تین روزہ پولیو مہم کے سلسلہ میں تمام تر انتظامات مکمل کر لیے گئے ہیں یہ مہم 16دسمبر سے 20دسمبر تک جاری رہے گی۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ تحصیل ساہیوال میں 54ہزار پانچ سال سے کم عمر بچوں کو پولیو کے قطرے اور وٹام اے کے قطرے پلائے جائیں گے ڈپٹی ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر کفایت اللہ اعوان نے بتایا کہ پولیو مہم کے تحت تحصیل میں 16سنٹر قائم کئے گئے ہیں جبکہ 110ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں جو گھر گھر جا کر بچوں کو پولیو کے قطرے پلائیں گی تحصیل بھر کے لاری اڈوں،سکولوں اور دیگر پبلک مقامات پر بھی پولیو کی ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں تمام سکولوں میں بھی پولیو کی ٹیمیں جائیں گئیں۔

اسسٹنٹ کمشنر وقاص اسلم مارتھ کو ٹی ایچ کیو ہسپتال ساہیوال کے دورہ پر ایم ایس ڈاکٹر مہر نذیر احمد نے بتایا کہ مریضوں کے علاج معالجہ کے لیے بھرپور اقدامات کئے گے ہیں جس میں مریضوں کو مفت ادوایات کی فراہمی کی جا رہی ہے۔ اسسٹنٹ کمشنر نے محکمہ صحت کے افسران کو کہا کہ حکومت کی واضح ہدایات کے مطابق عام آدمی کو طبی سہولیات کی بہتر سے بہتر فراہمی کو یقینی بنائیں۔

متعلقہ عنوان :

سرگودھا میں شائع ہونے والی مزید خبریں