ناکام حکومت کی پالیسیوں کی بنا پر ہی ملک میں مہنگائی کا خوفناک سونامی جاری ہے ، ڈاکٹر ذوالفقار بھٹی

حکومت کی ہر شعبہ میں بدترین نا کامیوں سے مایوس قو م ان سے چھٹکارا حاصل کرنے کیلئے دعا گو ہے، سابق رکن قومی اسمبلی

ہفتہ 18 جنوری 2020 15:30

ناکام حکومت کی پالیسیوں کی بنا پر ہی ملک میں مہنگائی کا خوفناک سونامی جاری ہے ، ڈاکٹر ذوالفقار بھٹی
سرگودھا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 جنوری2020ء) پاکستان مسلم لیگ ن سرگودھاکے سابق رکن قومی اسمبلی ڈاکٹر ذوالفقار علی بھٹی نے کہا کہ ناکام حکو مت کی پالیسیوں کی بنا پر ہی ملک میں مہنگائی کا خوفناک سونامی جاری ہے جس سے عا م آ د می کی ز ند گی اجیر ن ہو کر ر ہ گئی ہے حکومت کی ہر شعبہ میں بدترین نا کامیوں سے مایوس قو م ان سے چھٹکا را حاصل کر نے کیلئے دعا گو ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے حلقہ این اے 91 کے کارکنان سے ملاقات میں کہا کہ مہنگائی کے سونامی میں آٹا کی 60 روپے کلو فروخت سے سادہ لوح عوام کیلئے 2وقت کی روٹی ناممکن ہو گئی ہے۔انہوں نے کہا کہ موجودہ نااہل حکمرانوں کے جاری دور حکومت میں عا م آ د می کیلئے نہ تو روز گا ر ہے اور نہ ہی کسی قسم کا ریلیف،تبدیلی سرکار نے غربت بے روز گاری اور مہنگائی کے خاتمہ کے جو بھی وعدے کیے تھے و ہ سب کے سب جھوٹے نکل رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ جھوٹوں اور مکاروں کی حکومت نے ایک کر وڑ نوکریا ں دینے اور50 لاکھ گھروں کی تعمیر جو وعدے کئے وہ سب کے سب جھوٹے اور کھوکھلے ثا بت ہوئے ہیں۔انہوں نے کہا کہ حکومت نے عوام کو ایک کروڑ نوکریا ں تو کیا دینی تھیں انہوں نے لا کھوں کی تعداد میں لوگوں کو بے روز گا ر کرد یاہے۔

سرگودھا میں شائع ہونے والی مزید خبریں