کمشنر سرگودھا نے ضلعی انتظامیہ کے زیر اہتمام کلین اینڈگرین پاکستان انڈیکس کا افتتاح کردیا

ہفتہ 18 جنوری 2020 15:39

سرگودہا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 جنوری2020ء) کمشنر سرگودہا ڈویژن ڈاکٹر فرح مسعود نے ضلعی انتظامیہ کے زیر اہتمام کلین اینڈگرین پاکستان انڈیکس کا افتتاح کیا۔

(جاری ہے)

اس موقع پر منعقدہ افتتاحی تقریب میں ڈپٹی کمشنر سرگودہا عبداللہ نیئر شیخ،ضلع کے پارلیمنٹرین،تحصیل انتظامیہ،میٹروپولیٹن اتھارٹی،پی ایچ اے، محکمہ ایجوکیشن،محکمہ صحت،محکمہ زراعت،محکمہ جنگلات، محکمہ شاہرات،پریس کلب و میڈیا نمائندگان،تاجروں ، شہریوں ،زندگی کے تمام طبقہ فکر کے افراد اور معززین، سماجی شخصیات نے شرکت کی۔

اس موقع پر کلین گرین پاکستان انڈیکس اور سول سوسائٹی کی معاونت،اہمیت وافادیت کو اجاگر کرتے ہوئے کلین اینڈ گرین پاکستان انڈیکس آگاہی واک کی گئی۔جس میں افسران ،سرکاری محکموں، شہریوں اور عوام کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔

سرگودھا میں شائع ہونے والی مزید خبریں