تیز رفتار کار سڑک کے کنارے کھڑی ٹرالی سے جا ٹکرائی‘ ایلیٹ فورس کے جوان سمیت تین افراد جاں بحق

اتوار 19 جنوری 2020 13:10

سرگودھا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 جنوری2020ء) سرگودھا گجرات روڈ قصبہ پھلروان کے قریب تیز رفتار کار سڑک کے کنارے کھڑی ٹرالی سے جا ٹکرائی جس کے نتیجہ میں ایلیٹ فورس کے جوان سمیت تین افراد جاں بحق ہوگئے جن کی نعشیں ہسپتال منتقل کر دی گئیں۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق منڈی بہاؤالدین کے گاوں کوٹ شہانی کے تین نوجوان قمر عباس، جنید عباس اور شاویز کار پر سرگودھا کی تحصیل بھلوال آرہے تھے کہ قصبہ پھلروان کے قریب تیز رفتاری کے باعث کار بے قابو ہو کر سڑک کے کنارے کھڑی لکڑی سے لدھی ٹرالی سے ٹکرا گئی جس کے نتیجہ میں ایلٹ فورس کا ملازم قمر عباس اور کار ڈرائیور جنید عباس موقع پر جاں بحق ہوگئے جبکہ ان کے ساتھی شاویز شدید زخمی ہوگیا حادثہ کی اطلاع ملتے ہی پٹرولینگ پولیس موقع پر پہنچ گئی اور زخمی کو تحصیل ہیڈکوارٹرہسپتال بھلوال منتقل کردیا جہاں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے شاویز بھی دم توڑ گیا۔

جن کی نعشیں ہسپتال منتقل کر کے ضروری کاروائی کے بعد ورثاء کے حوالے کر دی گئیں۔

سرگودھا میں شائع ہونے والی مزید خبریں