آٹے کی وسیع تردستیابی کیلئے 33ٹرکنگ پوائنٹس پروافر مقدار میں آٹا دستیاب ہے، ڈپٹی کمشنر

منگل 21 جنوری 2020 00:01

سرگودھا ۔20جنوری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 جنوری2020ء) ڈپٹی کمشنر سرگودہا عبداللہ نیئر شیخ نے کہا ہے کہ آٹے کی کسی قسم کی کمی نہیں ۔عام سٹوروں پر بیس کلو آٹا 805 روپے میں دستیاب ہے جبکہ محکمہ خوراک نے آٹے کی وسیع تردستیابی کیلئے 33ٹرکنگ پوائنٹس بھی بنا دیئے ہیں جن پروافر مقدار میں آٹا دستیاب ہے ۔اس امر کا اظہار انہوں نے اپنے کانفرنس روم میں منعقدہ اسسٹنٹ کمشنروں کے ایک اجلا س کی صدارت کرتے ہوئے کیا ۔

ا س موقع پر ڈسٹرکٹ فوڈکنٹرلر شمائلہ بانو بھی موجود تھی ۔ڈپٹی کمشنر نے تمام تحصیلوں کی انتظامیہ کو ہدایت کہ وہ آٹے کے ضمن میں مارکیٹ پر خصوصی نظر رکھیں او رمنصوعی قلت پیدا کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی کریں ۔ انہوں نے مزید کہاکہ آٹے کے سٹاک پر بھی گہری نظر رکھی جائے او رقیمتوں کو کنٹرول کیاجائے ۔

(جاری ہے)

انہو ںنے کہاکہ ذخیرہ اندوزوںکے خلاف کریک ڈاؤن کیاجائے ۔

گندم کے بین الصوبائی وبین الاضلاعی سمگلروں پر بھی نظر رکھی جائے ۔ ا س موقع پر ڈسٹرکٹ فوڈ کنٹرولر نے بتایا کہ ضلع کے دس سٹوروں پر88035.7 میٹرک ٹن گندم کاسٹاک موجود ہے ۔ سرگودہاII سنٹرپر 12277.63 میٹرک ٹن ‘ آسیانوالہ سنٹر پر 16977.345 میٹرک ٹن ‘ بھلوال سنٹر پر 3133.73 میٹرک ٹن ‘ پھلروان سنٹر پر 4548.85میٹرک ٹن ‘سلانوالی سنٹرپر 15101.192 میٹرک ٹن ‘ شاہ نکڈر سنٹرپر5070.6 میٹرک ٹن ‘سیال موڑ سنٹر پر 8163.39 میٹرک ٹن ‘کوٹ مومن سنٹر پر 9833.5 میٹرک ٹن ‘ہلال پور سنٹر پر 6961.35 میٹرک ٹن ‘سوبھاگہ سنٹر پر 5605.678 میٹرک ٹن گندم کا سٹاک موجود ہے ۔

انہوں نے مزید بتایا کہ تحصیل سطح پر ٹرکنک پوائن قائم کئے گئے ہیں جن میں قینچی موڑ‘49ٹیل ‘ چوک بلاک نمبر 12 ‘زم زم چوک اقبال کالونی ‘ کمپنی باغ ‘ مقام حیات ‘ محمدیہ کالونی نزد ناز سینما ‘ فیکٹری ایریا ‘ استقلال آباد‘ جھاوریاں ‘نوری گیٹ ‘ جھال چکیاں حیدر آباد ٹاؤن‘ عزیز بھٹی ٹاؤن سبھروال کالونی ‘ مین چوک سٹیلائٹ ٹاؤن ‘بھاگٹانوالہ‘ ٹاہلی چوک نیوسٹیلائٹ ٹاؤن ‘ گل والا چوک ‘جوہر کالونی ‘بھلوال شہر ii ‘ بھلوال شہر i ‘ پھلروان ‘ بھیرہ ii ‘ میانی ‘ کوٹ مومن شہر ‘ مڈھ رانجھا چوک ‘ کو ٹمومن کمیٹی چوک ‘ معظم آباد ‘کو ٹ مومن تحصیل آفس ‘شاہ پو رصدر ‘شاہ پور شہر ‘ سلانوالی شہر ii ‘ ساہیوال شہر اور فاروقہ شہر شامل ہیں ۔

متعلقہ عنوان :

سرگودھا میں شائع ہونے والی مزید خبریں