ڈسٹرکٹ آرمڈ سروسز بورڈ کا سالانہ جنرل اجلاس

منگل 21 جنوری 2020 00:01

سرگودھا ۔20جنوری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 جنوری2020ء) ڈسٹرکٹ آرمڈ سروسز بورڈ کا سالانہ جنرل اجلاس ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل بلال فیروز کی زیر صدارت ڈپٹی کمشنر دفتر کے کانفرنس روم میں منعقد ہوا ۔ اجلاس میں ڈپٹی ڈائریکٹر ڈسٹرکٹ آرمڈ سروسز بورڈ کیپٹن ریٹائرڈ محمد جاوید عالم اور سپرنٹنڈنٹ کلیم اللہ ‘ کرنل ریٹائرڈ ظفر اقبال ملک ‘ کمانڈر ریٹائرڈ جان جاوید ‘میجر ریٹائرڈ امتیاز سمیت ویلفیئر افسران نے شرکت کی ۔

اجلاس میں پاک فوج کے ریٹائرڈ ملازمین کے اسلحہ لائسنس کی تجدید ‘ بنیوولنٹ فنڈز ‘ بیوگان کی پنشن کے ضمن میں بینکوں میں ترجیحی بنیادوں پر اکاؤنٹس کھلولنے سمیت دیگر ویلفیئر کے امو رکو زیر بحث لایاگیا ۔اے ڈی سی جی بلال فیروز نے کہا کہ پاک فوج کے ریٹائرڈ ملازمین اور شہدا ء کے ورثا کے مسائل کو ترجیحی بنیادوںپر حل کیا جارہاہے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ اسلحہ لائسنس کے تجدید کے لئے نادرا کو واضح گائیڈ لائن دی گئی ہے ۔

پنجاب کے جاری کردہ اسلحہ لائسنس کی فوری تجدید کی جارہی ہے جبکہ دیگر صوبوں سے جاری لائسنس کے ضمن میں تاحال کوئی گائیڈ لائن فراہم نہیں کی گئی ۔انہوں نے کہاکہ تمام شیڈول بینکوں کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ پاک فوج کے ریٹائرڈ فوجیوں او رشہداء کی بیوگان کے پنشن اکاؤنٹس کھولنے کا طریقہ سادہ اور سہل بنایا جائے ۔اس طرح بینوولنٹ فنڈ ز کے جلد اجراء کیلئے بھی ہدایات جاری کی گئی ہیں ۔

متعلقہ عنوان :

سرگودھا میں شائع ہونے والی مزید خبریں